Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

غزہ میں حماس کے خلاف بمباری سے اسرائیلی عوام بھی ناراض

نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرہ ۔ وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ

تل ابیب:غزہ میں حماس کے خلاف بمباری سے اسرائیلی عوام بھی ناراض ہیں ۔وہ بھی وزیراعظم نیتن یاہو حکومت کے خلاف سڑکوںپر اتر آئے اور دارالحکومت تل ابیب میں احتجاج کے دوران وزیراعظم سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔العربیہ کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی شہریوں نے تل ابیب کی سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس مظاہرہ نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف ماحول پیدا کر دیا ہے۔ واضح رہے ان حملو سے پہلے خود اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف زبردست مظاہرے ہو رہے تھے۔
مظاہرین نے غزہ جنگ کا ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو قرار دیا اور ان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران مظاہرین ملک میں فوری نئے انتخابات کے حق میں اور اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگاتے رہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر یرغمال اسرائیلیوں کے خاندان کے افراد کا دباؤ بھی بڑھ رہا ہے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ فوری جنگ بندی کی جائے تاکہ یرغمال بنائے گئے اسرائیلی فوری طور پر رہا ہو سکیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *