قومی خبریں

خواتین

اسرائیلی حکومت کا الجزیرہ کادفتر بند کرنے کا فیصلہ

صہیونی وزیر اعظم نے ایکس پر اپنے فیصلے کا اعلان کیا

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا ہےکہ ان کی حکومت نے قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مقامی دفترکو بند کردینے کیلئے متفقہ ووٹ دیاہے۔ نتن یاہو نے اتوار کے دن ایکس پر اپنے فیصلہ کا اعلان کیا لیکن یہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ اس اقدام کے کیا مضمرات ہوں گے۔اس پر کب عمل ہوگا۔ آیا یہ اقدام مستقل ہے یا عارضی۔ فوری طور پر یہ معلوم نہ ہوسکا۔ نتن یاہو نے کہا کہ میری حکومت نے متفقہ فیصلہ کیاہے کہ بھڑکاؤ چینل الجزیرہ کو اسرائیل میں بند کردیاجائے۔ الجزیرہ نے پُرزورتردید کی ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف کسی کو مشتعل کرتا ہے۔قطری دارالحکومت دوحہ میں واقع چینل ہیڈکوارٹرسے فوری کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا لیکن الجزیرہ کے کئی رپورٹرس نے آن ائیرکہا کہ یہ فیصلہ چینل کو کیسے متاثرکرے گا۔
الجزیرہ کی عربی سروس کے نمائندے نے کہا کہ اس فیصلہ سے اسرائیل اور مشرقی یروشلم میں نشریاتی ادارے کا کام کاج متاثرہوگا۔ فلسطینی علاقوں میں بھی الجزیرہ کے آپریشنس متاثرہوں گے۔ الجزیرہ انگلش چینل کے ایک کرسپانڈنٹ نے کہا کہ چینل اب اسرائیل میں اپنے دفاتر نہیں چلاسکے گا۔ اس کی ویب سائٹس بھی بند کردی جائیں گی۔ اسرائیلی میڈیاکا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنی سرزمین سے چینل کو 45 دن تک کام کرنے سے روک سکتا ہے۔ اسرائیل کے وزیرمواصلات نے ایکس پرپوسٹ ویڈیو میں کہا کہ چینل کے آلات ضبط کرلئے جائیں گے۔ اس فیصلہ سے قطر کے ساتھ کشیدگی ایسے وقت بڑھنے کا اندیشہ ہے جب حکومتِ قطر غزہ میں جنگ رکوانے مصر اور امریکہ کے ساتھ مل کرثالثی میں اہم رول ادا کررہی ہے۔ نتن یاہو کے ساتھ قطر کے تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔الجزیرہ کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کبھی بھی ٹھیک نہیں رہے۔ وہ قطری چینل پر جانبداری کا الزام عائد کرتا رہا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *