قومی خبریں

خواتین

غزہ میں جنگ کے دوران ایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش

چار بچوں کو جنم دینے والی ماں ایمان المصری کا تعلق فلسطین کے شمال سے ہے

یروشلم: جنوبی غزہ میں جنگ، نقل مکانی اور بقا کی جنگ کے دورانایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ۔ چار بچوں کو جنم دینے والی ماں ایمان المصری کا تعلق فلسطین کے شمال سے ہے ۔7اکتوبر کو شروع ہونے اسرائیل حماس جنگ کے وقت وہ اپنے گھر سے میلوں دور جبالیہ پناہ گزین کیمپ تک پہنچی تھی۔ ایمان المصری کے ساتھ اس کے تین بچے بھی تھے ۔ وہ حفاظت کے لیے جنوب کی طرف دیر البلاح تک جانا چاہتے تھے ۔العربیہ کے مطابق ایمان المصری کے ہاں 18 دسمبر کو دو بیٹیوں ٹیا اور لن اور دو بیٹوں یاسر اور محمد کی پیدائش جنوبی غزہ کے ایک ہسپتال میں ہوئی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *