قومی خبریں

خواتین

اسرائیل اور فلسطین کے مابین جنگ۔40 اسرائیلی ،160فلسطینی ہلاک

جنگ کے پیش نظراسرائیل مقیم یندوستانیوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کا مشورہ

یروشلم :اسرائیل پر حماس کے حملےکے بعد فلسطین اور اور اسرئیل کے مابین جنگ کا آغاز ہو گیا ہےجس میں دو سو افراد کے ہلاک ہونےاورہزاروں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔خبر کے مطابق 7اکتوبر بروز ہفتہ کی صبح غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی طرف درجنوں راکٹ داغے گئے، جس میں مبینہ طور پر 40 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور 750 زخمی ہوگئےجبکہ غزہ کے طبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسرائیل کے حملےمیں کم از کم 160 فلسطینی ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔حملوں کے بعد وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ اسرائیل میںجنگ شروع ہوچکی ہے اور حماس کواس کی بے مثال قیمت ادا کرنی پڑیگی۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا:اسرائیلی شہریو! یہ کوئی آپریشن نہیں، یہ جنگ ہے اور ہم جیتیں گے۔ میڈیا سے موصول اطلاعات کے مطابق غزہ سے راکٹ حملےکے بعد، اسرائیلی دفاعی افواج نے آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی کے جائزے کے بعد جنگ کا اعلان کیاگیا۔آئی ڈی ایف نے کہاکہ حماس جو اس حملے کے پیچھے ہے، اس کے نتیجے کی ذمہ دار ہوگی ۔اسرئیل پر حملہ مسجد اقصیٰ پر حالیہ اور متواتر حملے کا بدلہ لینے کے لیے حماس کے نئے آپریشن کا حصہ ہے۔
جنگ کے پیش نظرہندوستان نے اسرائیل میں اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اسرائیل میں ہندوستانی سفارت خانے کی طرف سے ہفتہ کو اسرائیل میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کے لئے جاری کردہ ایک ایڈوائزری میں ہندوستانیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور حفاظتی مقامات کے قریب رہیں۔ ہندوستانی سفارت خانے نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور مقامی حکام کے جاری کردہ تمام حفاظتی پروٹوکول پر عمل کریں۔ قابل ذکر ہے کہ حماس کی جانب سے بڑی تعداد میں راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیل نے ہفتے کی صبح ‘جنگ کے لیے تیار رہنے’ کا پیغام جاری کیا تھا۔

 

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *