
نئی دہلی، 20 جنوریا(میرا وطن)
دہلی سرکار نے راجدھانی کے صنعتی منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے منگل کو ایک بڑا فیصلہ لیا۔ دہلی سکر یٹریٹ میں وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ میں بادلی اور بوانا صنعتی علاقوں میں دو مشترکہ سہو لت مراکز (سی ایف سی) قائم کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔
اس موقع پر ریکھا گپتا نے کہا، ’ہماری سرکار دہلی کی چھوٹی اور مائیکرو صنعتوں کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اکثر چھوٹے کاروباری لوگ بڑی سرمایہ کاری کرنے میں ناکام ہونے کی وجہ سے جدید ٹیکنالوجی اور مہنگی مشینری تک رسائی حاصل نہیں کر پاتے ہیں۔’یہ مشترکہ سہولت مراکز اس مسئلے کو حل کریں گے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنائیں گے۔
اس پورے پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت 60 کروڑ ہے، جس میں ہر مرکز پر 30 کروڑ خرچ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ایف سی کارکنوں کی مہارت، تکنیکی تربیت اور مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سہولیات بھی فراہم کریں گے۔ ساتھ ہی ماحول دوست پیداوار کو فروغ دینے کے لیے عام فضلے کے علاج اور پائیدار ٹیکنالوجی کے لیے سہولیات تیار کی جائیں گی۔
No Comments: