Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مولانا آزاد میڈیکل کالج میں 573.41 کروڑ کی لاگت سے دو نئے ہاسٹل تعمیر ہوں گے

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی زیر صدارت اخرا جات کی مالیاتی کمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا ہے فیصلہ

نئی دہلی، 12 اپریل(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلی ریکھا گپتا کی زیر صدارت اخراجات کی مالیاتی کمیٹی (ای ایف سی) کی میٹنگ میںمولانا آزا د میڈیکل کالج (ایم اے ایم سی) کیمپس کے اندر ایک ایک لڑکوں اور لڑکیوں کے لیےدو نئی ہاسٹل عمار تو ں کی تعمیر کے لیے منظوری دی گئی ہے۔ اس اہم پروجیکٹ کی کل تخمینہ لاگت 573.41 کروڑ رو پے رکھی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اسے ایک اہم فیصلہ قرار دیا جس کا مقصد طبی تعلیم کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور طلباءکو اعلیٰ رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ دونوں ہاسٹلوں کی تعمیر کا کام تقریباً 36 ماہ کے اندر مکمل ہونے کی امید ہے۔
کمیٹی کے فیصلے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے ریکھا گپتا نے نوٹ کیا کہ مولانا آزاد میڈیکل کالج میں طلباءکی تعداد میں پچھلے کچھ سالوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جبکہ سالانہ داخلہ پہلے 150 طلباءپر تھا، اب یہ تعداد بڑھ کر 250 ہو گئی ہے۔ نتیجتاً، ہاسٹل کی موجودہ سہولیات پر دباو ¿ بڑھ گیا ہے۔ فی الحال، کمروں کی کمی کی وجہ سے، بہت سے طلباءمشترکہ رہائش گاہوں میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ کچھ کو تو ہوسٹل میں رہائش ہی نہیں ہے۔ کالج کے موجودہ ہاسٹل 1965 اور 1982 کے درمیان تعمیر کیے گئے تھے، اور ان میں سے کئی عمارتیں خستہ حال ہو چکی ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر نئے ہاسٹلز کی تعمیر کی ضرورت کافی عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی۔
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اس تجویز کے پیچھے بنیادی مقصد طلباءکے لیے مناسب اور اعلیٰ رہائشی سہولیا ت فراہم کرنا ہے۔ اس اہم ضرورت کے پیش نظر ہاسٹل کے نئے بلاکس موجودہ کیمپس کے احاطے میں ہی تیار کیے جائیں گے۔ اس پروجیکٹ کے تحت، Site-A پر 269.19 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے طالبات کے لیے ہاسٹل کی عمارت تعمیر کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی Site-B پر 304.22 کروڑ روپے کی لاگت سے مرد طلباءکے لیے ایک ہاسٹل کی عمارت تعمیر کی جائے گی۔ دونو ں عمارتوں میں سول اور الیکٹرک بشمول تہہ خانے اور سپر اسٹرکچر کی تعمیرکام شامل ہوں گے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *