
نئی دہلی، 13 فروری 2026
دہلی سرکارنے راجدھانی کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک عظیم اور تاریخی باب کا اضافہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو چھترسال اسٹیڈیم میں ’کھیلو دہلی – دہلی کھیل مہاکمبھ‘ کا افتتاح کیا۔ یہ دہلی سرکار کی طرف سے منعقد ہونے والا پہلا ریاستی سطح کا میگا اسپورٹس فیسٹیول ہے اور اسے راجدھانی کی سب سے بڑی نچلی سطح پر کھیلوں کی پہل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ دہلی کھیل مہاکمبھ کے سرکاری شو بنکر، جس کا نام ’رنویر‘ ہے، کی بھی نقاب کشائی کی گئی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ویزن سے متاثر ہو کر، یہ میگا اسپورٹس فیسٹیول دہلی سرکارکا ایک ویزنری اقد ام ہے، جو ’کھیلو انڈیا مشن‘ اور ’فٹ انڈیا موومنٹ‘کے مطابق ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں سے منسلک کرنا، صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا اور دہلی کو کھیلوں کے ایک مضبوط مرکز کے طور پر قائم کرنا ہے۔ یہ ایونٹ دہلی میں کھیلوں کے کلچر کی نشا ثانیہ کی نشاندہی کرتا ہے اور نچلی سطح کے ٹیلنٹ کے لیے قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم تک پہنچنے کی راہ ہموار کرے گا۔ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلو ں کے لیے جوش و خروش کو فروغ دینے کے لیے، اولمپک میڈلسٹ اور کھیل رتن ایوارڈ یافتہ روی دہیا، بین الاقوامی کرکٹر شیکھر دھون، اور پیرا اولمپک میڈلسٹ شرد کمار کو ’دہلی کھیل مہاکمبھ‘ کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ اور دیگر معززین نے کھلی جیپ میں اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں موجود کھلاڑیوں اور تماشائیوں کا استقبال کیا۔ تقریب کی خاص بات سی ڈبلیو ایس این ایتھلیٹس، اسکول بینڈ، ناسک ڈھول، اور د ہلی کی مختلف یونیورسٹیوں اور کھیلوں کی انجمنوں کے ایک ہزار سے زیادہ کھلاڑیوں کا شاندار مارچ پا سٹ تھا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ گلوکار پرمیش ورما کی دلکش پرفارمنس نے ماحول کو توانائی اور جوش سے بھر دیا۔ اس موقع پر دہلی کے کابینی وزیر آشیش سود، ڈپٹی اسپیکر موہن سنگھ بشت، کھیلوں کی سرکردہ شخصیات اور دیگر معززین موجود تھے۔
اس موقع پر کابینی وزیر آشیش سود نے کہا کہ دہلی کھیل مہاکمبھ 2025-26 قومی راجدھانی کو ملک کی کھیلوں کی راجدھانی بنانے کی جانب ایک عوامی تحریک ہے۔ اسے دہلی کے کھیلوں کے منظر میں ا یک ’نئی صبح‘ کا آغاز بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر مقامی اکھاڑہ اور ہر محلہ اسٹیڈیم اب عالمی چیمپئنز کی تیاری کا مرکز بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی نہ صرف کھیلوں میں واپسی کر رہا ہے بلکہ کھیلوں میں قیادت کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ سرکار مشترکہ طور پر کھیلوں کے ماحولیاتی نظام، اسٹیڈیم کے بنیادی ڈھانچے اور کھلاڑیوں کے سپورٹ سسٹم کو مضبوط کر رہی ہے تاکہ دہلی ایک بار پھر کھیلے، مقابلہ کر سکے اور فاتح بن کر ابھرے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا کلچر ایک مضبوط شہر کی تعمیر کا کلیدی ستون ہے۔ سر کار فٹنس، نظم و ضبط اور مسابقت کو فروغ دے رہی ہے۔
No Comments: