
اس معاملے میں نے آئندہ سماعت کےلئے 27جنوری مقرر
نئی دہلی ،18جنوری (میرا وطن)
راجدھانی کے وزیر آباد گاو ¿ں میں واقع نو گزا پیر اور قبرستان جو کہ دہلی گورنمنٹ کے گزٹ میں باقاعدہ خسرہ نمبر 111 پر درج ہے کو مسجد فیض الٰہی کے طرز پر ایک طرفہ دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کر بغیر دہلی وقف بورڈ اور قبرستان کے کیئر ٹیکر کو سماعت کا موقعہ فراہم کئے سرکاری جگہ پر انکروچمنٹ بتاکر انہدام کئے جانے آرڈر جاری کرادیا ۔ جس کے انہدام کی تاریخ 22 دسمبر طے کی گئی تھی۔قبرستان مذکورہ کے کیئر ٹیکر محفوظ علی نے بتا یا کہ انہیں کسی ذرائع سے 17دسمبر کو معلوم ہوا کہ ہائی کورٹ سے جاری آرڈر کے مطابق22 دسمبر کو کارروائی ہو نی تھی۔
کیئر ٹیکر محفوظ علینے اپنے وکیلوں سے صلاح مشورہ کورٹ سے رجوع کر بتایا کہ مذکورہ نو گزا پیر قبر ستا ن ایک وقف گیزیٹڈ املاک ہے ۔ اس لئے بنا متعلقین کا رخ سنے بنا کارروائی نہیں کی جا سکتی۔ہائی کور ٹ نے دلائل کو سننے کے بعد انہدامی آرڈر کو رد کرتے ہوئے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو قبرستان کی فینسنگ کرا نے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے آئندہ 27جنوری کے لئے تاریخ سماعت مقرر کی۔
اس سلسلے میں سوشل ورکر اور آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے کیئر ٹیکر محفوظ علی کے ذریعہ بر وقت کارروائی کے لئے ستائش کی ۔انہوں نے متولیوں کو آگاہی کے لئے اپنے وقف ریکارڈ کو درست کی اپیل کیتاکہ اس طرح کی کارروائیوں سے بچا جاسکے۔
No Comments: