Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی اورہندو دیوی دیوتا و ¿ں کو گالیاں دینے کا معاملہ

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین، دہلی شاخ کی ڈپٹی پولیس کمشنر شمال مشرق کو خط لکھ کارروائی کی مانگ

نئی دہلی ،2جنوری (میرا وطن )
سرکار ،پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کے ذریعہ مذہب کا چولا اوڑھ کرملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو تار تار کر ر ہے لوگوں پر شکنجہ نہیں کسے جانے کی وجہ سے ان کے حوصلے بلند ہورہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ایسے فرضی دھرم گرو بھی کسی بھی مذہب کے رہنماﺅں کے متعلق نازیبا بیان دینے سے بھی گریز نہیں کر رہے ہیں ۔حالیہ میں ایک معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے شمال مشرقی دہلی کے ڈپٹی پولیس کمشنر کو مکتوب لکھ ایسے لوگوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کارروائی کی مانگ کی ہے ۔
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے دہلی دھرنہ انچار ج کمیٹی انچارج اصغر علی انصاری نے بتایا کہ گزشتہ روز ڈی سی پی شمال شمال مشرقی دہلی پولیس کو لکھے تحریری خط میں کہا گیاہے کہ نفرت انگیز چنٹو ستیہ سادھو جو ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کر رہا ہے اور دوسری طرف ہندو مذہب کے دیوی دیوتا و ¿ں کو گالیاں دے رہا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوری طرح وائرل ہے وہ ہندو مذہب اور مسلم مذہب کے بارے میں گالیاں دے رہا ہے اور ایک طرف ہمارے ملک کو توڑنے کی بات کر رہا ہے اور ہمارے ملک کو توڑنے کی بات کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خط میں لکھا گیاہے کہ فحش زبان جو کہ غداری کے زمرے میں آتی ہے اور مسلم کمیونٹی کے مذہبی رہنما مولانا محمود مدنی اور شاہی جامع مسجد دہلی کے امام کے گھر/خاندان کی لڑکیوں کے بار ے میں ناز یبا زبان استعمال کر رہا ہے اور ان کے خاندان کی نابالغ لڑکیوں سے شادی کرنے کا کہہ رہا ہے، جو کہ امت مسلمہ کو مشتعل کرنا اور ان کی توہین کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس نفرت انگیز چنٹو کے خلاف(شعیب جامی ،صدر اے آئی ایم آئی ایم دہلی اسٹیٹ )نے دہلی پولیس کے ڈی سی پی شعیب جامی کو شکایتی خط بھیجا ہے۔ میں نے شمال مشرقی اور دیال پور پولیس اسٹیشنوں کو تحریری طور پر یہ اطلاع دی ہے۔خط میں دہلی پولیس سے این ایس اے کی دفعہ 3، ضابطہ فوجداری کی دفعہ 152/196/197/299/294/302، سیکشن 11/12 اورپوسکو کی دفعہ 7/12 اور پوسکو کی دفعہ 76 کے تحت ستیہ سادھو کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیجا جائے اور سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *