Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

“زہرہ پبلک اسکول” کے اساتذہ طلبا کے حقیقی معنوں میں خیر خواہ ہیں : پروفیسر اظہر ماجد صدیقی

نئی دہلی,7 فروری (میرا وطن) اساتذۂ کرام ہماری قوم و ملت کے نوآموز طلبا کو نہ صرف پڑھنا لکھنا سکھاتے ہیں، بلکہ ان کے تعلیم و تعلّم کے ساتھ ہی ساتھ طلبا کی بہترین تربیت بھی کرتے ہیں۔ آج کے اس پروگرام میں حصّہ لینے والے تمام طلبا کو میری طرف سے ڈھیروں مبارک باد، یقیناً ہمارے طلبا کو اسٹیج فراہم کرنے اور ان کا بے لوث تعاون کرتے رہنے کی وجہ سے ہی اساتذہ کو قوم و ملت کا حقیقی معمار کہا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ ملّیہ اسلامیہ کے انجینئرنگ ہال میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے جامعہ ملّیہ اسلامیہ، شعبۂ فزکس کے صدر پروفیسر اظہر ماجد صدیقی نے کیا۔

رحمانیہ نیشنل فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے زہرہ پبلک اسکول کے اس سالانہ ثقافتی پروگرام کا آغاز ایک طالب علم نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ بعد از آں زہرہ پبلک اسکول کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد رفیق (بی ایڈ، ایم اے) نے مختصر طور پر رحمانیہ نیشنل فاؤنڈیشن کا تعارف اور زہرہ پبلک اسکول کے اغراض و مقاصد، اہداف و کارکردگی بیان کی۔ اس کے بعد اس تقریب میں نرسری، ایل کے جی، یو کے جی، پہلی، دوسری، تیسری، چوتھی، پانچویں، چھٹھی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کے کثیر طلبا نے شرکت کرکے اپنے اپنے متنوع اور رنگارنگ پروگرام پیش کیے۔

اس تقریب میں زہرہ پبلک اسکول کے فرحین کلاں، الفیہ، صبیحہ خان، شبانہ، روحی شبنم، امبرین، عصمت، صائمہ رضوی، شفا نور، گلشن، فرحین خورد عبد الرشید خان وغیرہ جیسی 15 اساتذہ و معلمات کی ہمت افزائی کرتے ہوئے انہیں توصیفی کلمات و تشجیعی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ زہرہ پبلک اسکول ہی کی ایک معلمہ، صائمہ رضوی کو پروفیسر اظہر ماجد صدیقی اور فتح پوری سینیئر سیکنڈری اسکول دہلی کے سابق استاد عبد المبین سر کے ہاتھوں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس ثفاقتی پروگرام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 15 ٹیموں کے مابین شاہین خانم، رومانہ خان اور ڈاکٹر شمیم احمد کے ہاتھوں بہترین پرفارمینس کا ایوارڈ دیا گیا۔ پروگرام کی نظامت محترمہ صائمہ رضوی اور دہلی یونیورسٹی، شعبۂ اُردو کے ریسرچ اسکالر محمد اشرف یاسین نے کی۔ پروگرام کے اختتام پر سبھی سامعین و ناظرین نے ظہرانہ تناول کیا۔ جناب محمد آفاق، عبدالکریم، سرفراز احمد اور محترم عبداللطیف نے بطورِ مہمان اس پروگرام میں شرکت کی۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *