Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ٹاٹاپاور۔ڈی ڈی ایل کی جانب سے لوک عدالت کا انعقاد10 جنوری کو

بجلی کی چوری اور کٹے ہوئے کنکشن سے متعلق تنازعات کوکیاجائے گاحل

نئی دہلی،7جنوری(میرا وطن)
شمالی دہلی میں تقریباً 90لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والی سرکردہ پاور یوٹیلیٹی ٹاٹاپاور۔ڈی ڈی ایل نے بجلی چوری اورکٹے ہوئے کنکشن کے فوری حل کے لئے قومی لوک عدالت میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ قومی لوک عدالت کاانعقاددہلی اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایس ایل ایس اے)کے تعاون سے 10 جنوری (ہفتہ) کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک پی ایل اے 1-سب اسٹیشن بلڈ نگ 2/13،سیکٹر 13-، روہنی،دہلی (نزدوینکٹیشورگلوبل اسکول) میں منعقدکی جائے گی۔
کمپنی کی جانب سے آج یہاںجاری ایک بیان میںکہاگیاہے کہ زیرالتویٰمتنازع معاملوںکے حل کے لئے تمام مدعیان کو اپنا مجاز سرکاری شناختی کارڈاوربجلی چوری یاکٹے ہوئے کنیکشن سے متعلق اپنے بل کو ساتھ لاناہوگا۔ صارفین اپنے بلوں کی ادائیگی مختلف طریقوں جیسے ڈیمانڈ ڈرافٹ (ڈی ڈی)، چیک، کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، آن لائن سہولیات کے ذریعہ یا نقدکرسکتے ہیں

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *