
کل500نمبرات 458نمبرحاصل کیا ،نیٹ امتحان پاس کر بننا چاہتی ہیں ڈاکٹر
نءی دہلی/علی گڑھ /سانکھنی،12اپریل (میرا وطن نیوز )
سینئر سیکنڈری اسکول،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 12ویں کلاس کے امتحان رزلٹ اعلان کردیے گئے ہیں ۔اے ایم یو ایس ایس اسکول کی طالبہ نگارش مشیر ولد ماسٹر مشیر اختر نے جاری کئے گئے بارہویں کلا س امتحان میں فرسٹ ڈویزن حاصل کی ۔انہوں نے کل 91.6فیصد نمبرحاصل کرکے اسکول ،اساتذ ہ او ر اپنے والدین کا نام روشن کیا ہے ۔واضح رہے کہ طالبہ نگارش مشیرنے سال 2024میں سی بی ایس سی بورڈ امتحان میں 10ویں کلا س میں95فیصد نمبر اسکول ٹاپ کیا تھا ۔
اے ایم یو ایس ایس اسکول کی بارہویں کلاس کی طالبہ نگارش مشیر نے کل 500نمبرات میں 458 نمبر حاصل کئے ہیں ۔انہوں نے انگریزی میں100میں 93 ،فزکس92 ،کیمسٹری82 ،بائیولوجی 93 اور ہندی میں98نمبر حاصل کئے ہیں ۔ طالبہ نگارش نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے والدین کے ساتھ اپنے اساتذہ کو دیا ہے ۔
اپنی اس کامیابی کے بعد نگارش مشیر کا کہنا ہے کہ وہ آگے نیٹ کی تعلیم حاصل کریں گی ۔وہ اب اسی لگن کے ساتھ نیٹ کی تیاری کریں گے تاکہ امتحان پاس ڈاکٹر بن سکیں ۔طالبہ نگارش کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر بن کر لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی ہوں ۔قابل ذکر ہے کہ بستی سانکھنی کی رہنے والی نگارش مشیر کے وا لد ماسٹر مشیر اختراتر پردیش کے بیسک سکشا پریسد کے جونیئر ہائی اسکول چاسی رسول پور اونچا گاﺅں بلند شہر میں پرنسپل کے عہدے پرفائض ہیں ۔ انہوں نے بیٹی کی اس مسلسل کامیابی پر خوشی ظاہر کی ہے اور اس کے روشن مستقبل کے لئے دعاکی ہے۔
No Comments: