Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کالکاجی علاقے میں سڑکوں اورپانی نکاسی کا نظام بہترکیا جائے گا

رام ویر سنگھ بدھوڑی نے دونوں تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

نئی دہلی،7اپریل (میرا وطن نیوز )
کالکاجی اسمبلی حلقہ کے اندر تمام سڑکیں اور پانی نکاسی کا نظام جلد ہی بہتر ہونے والا ہے۔ اس اقدام سے آبی ذخائر کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ جنوبی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے منگل کو دہلی میونسپل کارپوریشن کے سنٹرل زون کی چیئرپرسن یوگیتا سنگھ کے ساتھ کالکاجی علاقے میں سڑکو ں اور نکاسی کے نظام کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان منصوبوں پر 3 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔ اس موقع پر آر ڈبلیو اے کے عہدیداران موجود تھے۔
اس موقع پربدھوڑی نے کہا کہ اے سے ایچ بلاکس کے ساتھ شیام نگر میں سڑکوں اورپانی نکاسی کے نظا م پر تعمیری کام آج شروع ہوا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ باقی سڑکیں بھی تیزی سے تعمیر کی جائیں گی ۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت کی کہ وہ ضروری سہولیات جیسے سیور یج سسٹم، پینے کے پانی کی سہولیات، پارکوں میں کھلے میدان میں جم اور دیگر شہری خدمات کی فوری فراہمی کے لیے تخمینہ تیار کریں ۔ انہوں نے میونسپل افسر و ں کو بھی ہدایت دی کہ وہ نالوں کی صفائی کا کام فوری طور پر شروع کریں تاکہ اس کام کو مانسون سیزن کے آغاز سے قبل مکمل کیا جاسکے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *