Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

یادِ موت: حصولِ جوارِ معصومین کا آسان اور بہترین راستہ : مولانا قنبر نقوی

پروفیسر سید عراق رضا اور ریٹائرڈ پی سی ایس آفیسر سید اشجع رضا کے جد کی مجلسِ برسی، مسجد مصطفیٰ میں منعقد

نئی دہلی،14جنوری (میرا وطن)
موت اس اٹل حقیقت کا نام ہے جس کا انکار تمام مذاہب و نظریات کے ماننے والوں میں کوئی نہیں کرتا ۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق یہ دنیا فانی اور امتحان گاہ ہے، اور ہر ذی روح کو ایک مقررہ و معیّن مدت کے بعد موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ موت کے بعد ذرّہ برابر اعمالِ خیر و شر کا حساب ہوگا اور اعمال کے مطا بق جزا و سزا دی جائے گی۔ اسی لیے عقل مند اور باشعور افراد وہی ہیں جو اس عارضی زندگی میں اپنی دائمی زندگی کی کامیابی کے لیے فکر اور تیاری کریں۔
ان حقائق کا اظہار مسجدمصطفیٰ، جوگا بائی، اوکھلا میں پروفیسر سید عراق رضا اور ریٹائرڈ پی سی آفیسر سید اشجع رضا کے جدامجد، مرحوم سید محمد حسنین ابنِ سید علی افضل کے یومِ وفات کے موقع پر بعد نمازِ مغربین منعقدہ مجلسِ ایصالِ ثواب سے خطاب کرتے ہوئے خطیبِ اہلِ بیت، الحاج سید قمر عباس قنبر نقوی نے کیا۔ آپ نے سور آلِ عمران کی آیت 185 کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ دنیا ہمیشہ رہنے کی جگہ نہیں ہے۔ یہ عدلِ الٰہی کے خلاف ہے کہ اللہ تعالیٰ اشرف ± المخلوقات کو کسی گھٹیا اور فانی مقام پر دائمی طور پر رکھے۔ اگر دنیا ہمیشہ کے لیے ہوتی تو اللہ یہاں ا ±ن معصوم ہستیوں کو رکھتا جن کے صد قے اور طفیل میں اس دنیا کو خلق فرمایا گیا۔
خطیبِ مجلس نے مزید فرمایا کہ انسان اس دنیا میں انتہائی قلیل مدت کے لیے آتا ہے؛ آتے وقت اذان و اقامت ہوتی ہے اور جاتے وقت نماز۔ بس اس درمیانی عرصے میں آخرت کی دائمی زندگی کی تیاری کرنی ہے۔ لہٰذا ضروری ہے کہ ہم عباداتِ مخصوصہ کے ساتھ ساتھ اپنے اخلاق و کردار کو بلند کریں اور شکم کے لیے صرف پاک و حلال غذا کا اہتمام کریں۔ کسی کے وسیع و لذیذ دسترخوان یا ظاہری شخصیات سے مرعوب نہ ہوں، کیونکہ ہر شخص کو اپنا الگ الگ حساب دینا ہے۔
مجلس کے اختتام پر شہادتِ حضرت امام موسیٰ کاظم کے حوالے سے امام کی مظلومیت کے بعض دردنا ک مناظر بیان کیے گئے، جس پر حاضرین مجلس نے با آوازِ بلند گریہ و زاری کرتے ہوئے پرسہ پیش کیا۔
مجلس میں سوز خوانی سید شوکت حسین جارچوی و ہمنوا نے انجام دی، جبکہ فاتحہ کے موقع پر پنج آیات کی تلاوت سید اشجع رضا زیدی نے فرمائی۔ اس موقع پر مولانا سید افروز مجتبیٰ (امام و خطیب مسجد مصطفیٰ)، انجینئر عرفان مہدی زیدی، مولانا سید حیدر مجتبیٰ، اوصاف حسین جارچوی سمیت کثیر تعداد میں مو ¿منین و مسلمین نے شرکت کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *