Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ریکھا گپتا سرکار پرائیویٹ اسکولوں میں فیسوں میں اضافے کو نہیں روک پائی:یادو

اسکول میں داخلہ دینے سے انکار ،امتحان کے ایڈمٹ کارڈ نہیں دیے جا رہے ہیں

نئی دہلی، 15 فروری(میرا وطن)
نئی دہلی ضلع کانگریس کمیٹی نے اتوار کو پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو کی قیادت میں ایگزیکٹو میٹنگ کا انعقاد کیا۔ نچلی سطح پر تنظیم کو مضبوط کرنے، دہلی کے عوام کے مسائل اور دہلی کی بی جے پی سرکار کی ناکا میوں کو اجاگر کرنے کے لیے ضلع اور بلاک کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہر محاذ پر عوام کی آواز بلند کریں اور بی جے پی سرکار کی ناکامیوں کے خلاف اپنے علاقوں میں بھرپور مہم چلائیں ۔ میٹنگ کا اہتمام ضلع صدر مہندر منگلا نے کیا۔
ریاستی صدر کے علاوہ ہری شنکر گپتا، ابھیشیک دت، شانتی سوروپ، ہرنام سنگھ، آکانکشا اولا، گوری شنکر شرما، بلاک صدور، ضلع اور بلاک کانگریس عہدیداروں اور کانگریس کارکنان نے شرکت کی۔دیویندر یادو نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں میں بڑھی ہوئی فیس ادا نہ کرنے والے طلباءکو امتحان میں شرکت کے لیے ایڈمٹ کارڈ نہیں دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حیران کن بات ہے کہ ڈائریکٹور یٹ آ ف ایجوکیشن نے پرائیویٹ اسکولوں کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جن طلبہ کے والد ین نے بڑھی ہوئی فیسیں ادا نہیں کی ہیں ان کو نکالا جائے یا تعلیم سے محروم نہ کیا جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *