ایودھیا: ایودھیا میں رام للا کی پران پرتشٹھا تقریب کے بعد مندر کو آج صبح عام عقیدتمندوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔بڑی تعداد میں عقیدتمند، کل رات سے ہی مندر کے اہم دروازوں کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے تھے۔ عقیدتمندوں نے آج صبح عظیم الشان مندر کے دروازوں کو کھلنے سے پہلے سخت سردی میں کئی گھنٹوں انتظار کیا۔ پران پرتشٹھا کی تقریب کے بعد پہلی صبح کو رام للا کے درشن اور پوجا ارچنا کرنے کیلئے نئے تعمیر کئے گئے مندر میں عقیدتمندوں کی بھاری بھیڑ دیکھی گئی۔
ایودھیا میں عظیم الشان تقریب میں کَل رام للا کی پران پرتشٹھا کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں وزیراعظم نریندر مودی نے اصل مذہبی رسومات ادا کی تھیں جو مخصوص پجاریوں کے ذریعے انجام دی گئی تھیں۔پران پرتشٹھا رسومات ادا کئے جانے کے بعد رام للا کی مورتی کی نقاب کشائی کی گئی۔ کروڑوں لوگوں نے پران پرتشٹھا کی اس تقریب کو اپنے گھروں میں ٹیلی ویژن پر اور قریب کے مندروں میں دیکھا۔ اِس تقریب کو منانے کیلئے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی گئیں۔
No Comments: