قومی خبریں

خواتین

پارلیمنٹ کے احاطے میں انڈیا اتحاد کے لیڈروں کا احتجاج

حکومت پر آئین کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے نعرے لگائے

نئی دہلی: اٹھارویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس پیر کو شروع ہوتے ہی انڈیا اتحاد کے لیڈروں نے پارلیمنٹ کے احاطے میں اپنے ہاتھوں میں آئین کی کاپی پکڑ کر احتجاج کیا۔کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی، پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے سمیت کئی لیڈروں نے احتجاج میں حصہ لیا۔کانگریس کے لیڈر کے سی وینوگوپال نے کہا ’’ہم جمہوریت کے محافظ ہیں۔ ہم آئین کے تحفظ اور اسے برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم ناانصافی کے خلاف لڑنے کے اپنے عزم میں متحد ہیں۔اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور حکومت پر آئین کی توہین کرنے کا الزام لگایا۔اس دوران سماج وادی پارٹی کے کئی لیڈران بشمول مسٹر اکھلیش یادو اور محترمہ ڈمپل یادو بھی اپنے ہاتھوں میں آئین کی کاپی لے کر پارلیمنٹ پہنچے۔قابل ذکر ہے کہ پروٹیم اسپیکر بھرتری ہری مہتاب پیر اور منگل کو نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کو حلف دلائیں گے۔ آج وزیراعظم مودی اور مرکزی وزرا راجناتھ سنگھ و امیت شاہ سمیت کئی نو منتخب ارکان پارلیمنٹ نے ایوان کی رکنیت کا حلف لے لیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *