Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

استحقاق کمیٹی نے ’پھانسی گھر‘ معاملے میں اروند کجریوال اور دیگر کو حتمی موقع فراہم کیا

نئی دہلی، 16 فروری (میرا وطن)
دہلی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے سابق وزیر اعلیٰ اور آپ کے قومی کنوینر روند کجریوال، منیش سسودیا، را م نواس گوئل، اور راکھی بڑلان کو ’پھانسی گھر‘معاملے میں ذاتی طور پر حاضر ہونے اور اپنا مقدمہ پیش کر نے کا حتمی موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی نے اس حتمی پیشی کی تاریخ 6 مارچ مقرر کی ہے۔ یہ فیصلہ اتو ار کو منعقدہ استحقاق کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا جس میں چاروں افراد کے تحریری جوابات پر غور کیا گیا ۔ ان جوابات میں انہوں نے اپنا کیس پیش کرنے کے لیے چند دن کی مہلت مانگی ہے۔
استحقاق کمیٹی کے چیئرمین پردیومن سنگھ راجپوت نے بتایا کہ اپنے تحریری جواب میں سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے 2، 3، 4، 5 یا 6 مارچ کو حاضر ہونے کے لیے وقت کی درخواست کی ہے۔ اسی طر ح سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، اسمبلی کے سابق اسپیکر رام نواس گوئل اور سابق ڈپٹی اسپیکر را کھی بڑلان نے بھی چند دن کا وقت دیا ہے۔ کمیٹی نے ان درخواستوں کو قبول کر لیا ہے اور تحقیقا ت کے عمل میں مزید تاخیر نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے 6 مارچ کی آخری تاریخ مقرر کر دی ہے۔
یہ معاملہ اصل میں دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے اٹھایا تھا۔ یہ 9 اگست 2022 کو دہلی اسمبلی کے احاطے میں افتتاح کیے گئے ’پھانسی گھر‘کی صداقت سے متعلق ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *