Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جکارتہ میں 20 ویں آسیان- بھارت سربراہ کانفرنس میں وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت

سربراہ کانفرنس کا اہتمام کرنے کیلئے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کو مبارکباد

وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح انڈونیشیا کی راجدھانی جکارتہ میں 20 ویں آسیان- بھارت سربراہ کانفرنس میں شرکت کی۔ سربراہ کانفرنس کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت-آسیان شراکتداری چوتھی دہائی تک پہنچ گئی ہے اور یہ اُن کے لئے ایک اعزاز ہے کہ وہ سربراہ کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ انہوں نے سربراہ کانفرنس کا اہتمام کرنے کیلئے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کو مبارکباد دی۔ جناب مودی نے کہا کہ آسیان-بھارت کی مشرق نواز پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور آسیان بھارت کی بھارت بحر الکاہل پہل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے خطہ¿ عالمی جنوب کی آواز کو بلند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جناب مودی نے کہا کہ پچھلے سال بھارت-آسیان دوستی کا دن منایا گیا تھا اور اِس نے اسے جامع کلیدی شراکت داری کی شکل دی ہے۔

وزیر اعظم مودی اب سے کچھ دیر بعد مشرقی ایشیا سربراہ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم مودی دونوں سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج صبح سویرے جکارتہ پہنچے۔ جناب مودی کا انڈونیشیا پہنچنے پر غیر مقیم بھارتیوں نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔ آسیان سربراہ کانفرنس کے فوراً بعد جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس منعقد ہوگی۔ اس لئے یہ وزیر اعظم کا مختصر دورہ ہوگا۔

اِس سربراہ کانفرنس کی خاص اہمیت ہے کیونکہ یہ پچھلے سال بھارت – آسیان سربراہ کانفرنس کو جامع کلیدی ساجھیداری کی سطح پر پہنچائے جانے کے بعد سے یہ پہلی آسیان – بھارت سربراہ کانفرنس ہے۔ مشرقی ایشیا سربراہ کانفرنس نے خطے کیلئے کلیدی اہمیت کے معاملات پر مذاکرات کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے میں خاطر خواہ رول ادا کیا ہے۔ مشرقی ایشیا سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم اور دیگر لیڈر مشرقی ایشیا سربراہ کانفرنس میکانزم کو مزید مستحکم کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہ¿ خیال کریں گے ساتھ ہی ساتھ علاقائی بین الاقوامی مفاد کے امور پر بھی بات چیت کریں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *