قومی خبریں

خواتین

مسجد اقصیٰ میں نماز کی اجازت نہیں

اسرائیلی پولیس نےنمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کر کے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا

یروشلم: مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کر کے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے گندے پانی سے بھی نمازیوں کو آگے بڑھنے سے روکا۔میڈیا کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ جمعے بھی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ ادا نہیں کرنے دی تھی، نمازیوں نے مسجد کے احاطے میں نماز پڑھی تھی۔
دریں اثناءاسرائیل اور حماس کے درمیان چار روزہ جنگ بندی کا آغاز ہو گیا ہے جس کے تحت چھ ہفتوں سے جاری تباہ کن جنگ کو عارضی طور پر روک دیا گیاہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طویل مذاکرات کے بعد جمعہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 7بجے جنگ بندی کا آغاز ہوا جس کے بعد غزہ میں توپیں خاموش ہو گئی ہیں۔چار دنوں میں کم از کم 50 یرغمالیوں کی رہائی متوقع ہے جس کے بعد ایک اندازے کے مطابق 190 فلسطینی عسکریت پسند گروپوں کے پاس رہ جائیں گے۔ اسی عرصے کے دوران 150 فلسطینی قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں اب تک تقریباً 15 ہزارافراد ہلاک اور کئی بے گھر ہو چکے ہیں۔ہلاکتوں کی درست تعداد کی آزادانہ طور پر تصدیق کرنا ناممکن ہے تاہم یہ واضح ہے کہ بہت سے فلسطینی اور اسرائیلی خاندانوں کے لیے جنگ میں یہ وقفہ بہت تاخیر سے آیا ہے۔فدا زید جن کا 20 سالہ بیٹا اْدائی فضائی حملے میں ہلاک ہوا، کا کہنا ہے ’یہاں زندہ وہی ہیں جو مر چکے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’آخری بات جو اس نے مجھ سے کہی وہ یہ تھی کہ وہ جمعے کو جنگ بندی کا انتظار کر رہا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *