Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں بی جے پی کی پولیس کی موجودگی میں اب بھی لوگ محفوظ نہیں ہیں

پولیس کا برگیڈیئر اور ان کے خاندان کو غنڈوں سے نہیں بچایا جانا ثبوت

نئی دہلی، 13اپریل(میرا وطن نیوز )
دہلی میں بی جے پی کی پولیس کی موجودگی میں بھی اب لوگ محفوظ نہیں رہے۔ کچھ دن پہلے پولیس کے سامنے ہی دلت رکنِ اسمبلی کلدیپ کمار کی گاڑی پر حملہ ہوا تھا اور اب فوج میں تعینات ایک سینئر افسر اور ان کے خاندان پر چند غنڈوں نے حملہ کر دیا۔ افسر کی اہلیہ پولیس سے مدد مانگتی رہیں، لیکن پولیس نے صاف انکار کر دیا اور تھانے میں بھی ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
متاثرہ بریگیڈیئر کی اہلیہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر شیئر کرتے ہوئے عام آدمی پار ٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے پولیس پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دلت رکنِ اسمبلی کے بعد اب سینئر آرمی افسر پر بھی پولیس کی موجودگی میں حملہ ہوا ہے، لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔ پولیس کا بریگیڈیئر اور ان کے خاندان کو غنڈوں سے نہ بچانا ظاہر کرتا ہے کہ دہلی میں اب کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *