قومی خبریں

خواتین

مودی وارانسی اور امت شاہ گاندھی نگر سے لڑیں گے الیکشن

لوک سبھاانتخاب کے لئے بی جے پی نے پہلی فہرست جاری کر دی

نئی دہلی :آئندہ اپریل ۔مئی میں ہونے والےلوک سبھاانتخاب کے لئے بی جے پی نے پہلی فہرست جاری کر دی ہے ۔195امیدواروں کی فہرست میں بڑے امیدواروں کے نام شامل ہیں جیسے وزیر اعظم نریندر مودی دوبارہ اتر پردیش کے وارانسی سے الیکشن لڑیں گے جبکہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پھر گجرات کے گاندھی نگر سے قسمت آزمائیں گے۔بی جے پی کی فہرست پارٹی کے قومی نائب صدر جے پانڈا اور قومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے نے پڑھ کر سنائی۔لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے جاری ہونے والی فہرست میں 34 مرکزی وزراء اور وزرائے مملکت کے نام ہیں۔بی جے پی نے آئندہ انتخابات میں پارٹی کے لیے 370+ اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے لیے 400+ سیٹوں کا ہدف رکھا ہے۔
سترہویںویں لوک سبھا کے ارکان کے انتخاب کے لیے2019 میں انتخابات 11 اپریل سے 19 مئی کے درمیان سات مرحلوں میں منعقد ہوئے تھےاور 23 مئی کونتیجے کا اعلان ہوا تھا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کو 543 رکنی ایوان میں 303 نشستوں پر زبردست کامیابی حاصل ہو ئی تھی 29 فروری کو بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میراتھن میٹنگ کے بعد بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔ دو موجودہ لوک سبھا ممبران مشرقی دہلی سےگوتم گمبھیر اور ہزاری باغ سے جینت سنہا پہلے ہی لوک سبھا انتخاب سے باہر ہوچکے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *