Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

میٹرو کی توسیع نے زور پکڑا ہے، بقیہ فیز IV کوریڈور کو وقت پر مکمل کیا جائے گا:وزیر اعلیٰ

14,630 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک نیا 47 کلومیٹر میٹرو نیٹ ورک بچھایا جائے گا

رٹھالہ سے کنڈلی، لاجپت نگر سے ساکیت اور اندرلوک سے اندرا پرستھ تک نئی میٹرو لائنوں کےلئے راستہ صاف

نئی دہلی، 18 جنوری(میرا وطن)
وزیر اعلیٰ کی قیادت میں دہلی سرکارنے راجدھانی میں میٹرو نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے کا ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ سرکار نے دہلی میٹرو ریل ٹرانزٹ سسٹم (ایم آر ٹی ایس) کے فیز IV کے بقیہ تین راہدار یوں کے لیے اپنا حصہ جاری کر دیا ہے۔ ریکھا گپتا کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ دہلی کے مختلف علاقوں کو میٹرو سے بہتر رابطہ فراہم کریں گے اور پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو مزید مضبوط کریں گے۔ یہ راہداری چار سال میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ میٹرو کے بہتر آپریشن بھی آلودگی پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ میٹرو فیز IV کے ان تینوں راہداریوں کی کل لمبائی 47.225 کلومیٹر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں پر تقریباً 14,630.80 کروڑ روپے لاگت آئے گی جس میں سے 3,386.18 کروڑ روپے دہلی حکومت برداشت کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ پہلا کاریڈ ور لاجپت نگر سے ساکیت جی بلاک تک تجویز کیا گیا ہے۔ اس کی لمبائی 8.385 کلومیٹر ہوگی اور اس میں 8 ایلیویٹڈ میٹرو اسٹیشن شامل ہوں گے۔
ریکھا گپتا نے بتایا کہ دوسرا کوریڈور اندرلوک سے اندرا پرستھ تک تجویز کیا گیا ہے، جس کی لمبائی 12.377 کلومیٹر ہے۔ اس لائن میں کل 10 میٹرو اسٹیشن ہوں گے جن میں ایک ایلیویٹڈ اور 9 زیر زمین شامل ہیں۔ اس راہداری کو لاجپت نگر-ساکیت جی-بلاک کوریڈور کے ساتھ مشترکہ مالیاتی فر یم ورک میں شامل کیا گیا ہے۔ ان دونوں راہداریوں کی مشترکہ پروجیکٹ لاگت 8,399.81 کروڑ ہے، جس میں دہلی سرکار کا حصہ 1,987.86 کروڑ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ تیسرا اور سب سے طویل کاریڈور رتلہ سے کنڈلی تک تجویز کیا گیا ہے۔ یہ میٹرو کور یڈور پڑوسی ریاست ہریانہ سے جڑے گا۔ اس کی کل لمبائی 26.463 کلومیٹر ہوگی اور اس میں 21 اسٹیشن ہوں گے۔ اس پروجیکٹ کی کل لاگت کا تخمینہ 6,230.99 کروڑ لگایا گیا ہے، جس میں دہلی سرکار کا حصہ 1,398.32 کروڑ ہوگا۔ کل لاگت میں سے 5,685.22 کروڑ دہلی کے حصے پر اور 545.77 کروڑ ہریانہ کے حصے پر خرچ کیے جائیں گے۔
یہ تینوں راہداری دہلی کے کئی علاقوں کے مکینوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کریں گی۔ مثال کے طور پر، لاجپت نگر-ساکیت جی بلاک کوریڈور پر میٹرو لاجپت نگر، اینڈریوز گنج، جی کے-1، چراغ دہلی، پشپ بھون، ساکیت ڈسٹرکٹ سینٹر، پشپ وہار علاقوں سے گزرے گی۔ اندرلوک-اندرا پرستھ راہداری پر میٹرو اندرلوک، دیا بستی، سرائے روہیلا، اجمل خان پارک، جھنڈے والا، نبی کریم، نئی دہلی ریلوے اسٹیشن، دہلی گیٹ، دہلی سیکریٹریٹ-آئی جی اسٹیڈیم جیسے علاقوں سے گزرے گی۔ سب سے بڑے رٹھا لہ کنڈلی کوریڈور پر میٹرو رتلہ، روہنی سیکٹر-25، روہنی سیکٹر-26، روہنی سیکٹر-31، روہنی سیکٹر-32، روہنی سیکٹر-36، بروالا، روہنی سیکٹر-35، روہنی سیکٹر-34، باوانہ سیکٹر-34، آوانا سیکٹر-34، آوانا سیکٹر -3-4 سے گزرے گی۔ انڈسٹریل ایریا-1 (سیکٹرز 1-2)، بوانا جے جے کالونی، سنوٹھ، نیو سنو ٹھ ، بھو ر گڑھ گاو ¿ں، اناج منڈی نریلا، نریلا ڈی ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس، نریلا، نریلا سیکٹر-5، کنڈلی، اور نتھو پورشامل ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *