Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ریاستی کانگریس دفتر راجیو بھون میں مکر سنکرانتی ملن تقریب کا انعقاد

پوروانچل سیل کے زیر اہتمام پروگرام میں ایم پی پپو یادوکی شرکت

نئی دہلی، 17 جنوری(میرا وطن)
ریاستی کانگریس دفتر راجیو بھون میں پردیش صدر دیویندر یادو کی موجودگی میں مکر سنکرانتی ملن تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کا اہتمام پوروانچل سیل کے چیئرمین پروفیسر سدھانشو کمار نے کیا تھا۔اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن سپریا شرینیت، ممبر پارلیمنٹ پپو یادو، کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین انل بھاردواج، اے آئی سی سی سکریٹری وی پی سنگھ، جوائنٹ سکر یٹر ی پرنو جھا، قومی ترجمان ابھے دوبے، مبصر ایڈوکیٹ سنیل کمار، پوروانچل سیل کے چیئر مین سدھانشو کمار، نائب صدر اجے اپادھیائے،کسان سیل کے قومی صدر اکھلیش شکلا ،ایڈووکیٹ چندر شیکھر یادو ،سورج بھان ،پرمود یادو،آشب توش مشرا ،تپن جھا ،بنواری لال اپادھیائے سمیت کانگریس کے سینئر لیڈر اور پوروانچل سیل کے عہدیدار بھی موجود تھے۔
تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر پی کے مشرا نے کہا کہ پہلے صدر ڈاکٹر راجیندر پرساد سے لے کر دہلی کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر آدتیہ ناتھ جھا تک سبھی کو کانگریس پارٹی میں مناسب احترام ملا، لیکن فی الحال پوروانچل کے لوگوں کو دہلی اور مرکز کی بی جے پی سرکار کی طرف سے مناسب احترام اور نمائندگی نہیں دی جا رہی ہے۔پوروانچل سیل کے چیئرمین پروفیسر سدھانشو کمار نے کہا کہ دہلی میں پوروانچل کی آبادی تقریباً 33 فیصد ہے، لیکن حکمرانی میں ہماری شرکت نہ ہو نے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہلی میں پوروانچل کے لوگوں کے احترام اور شرکت کے لیے لڑتے رہیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *