Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

قانون ساز سیاست سے بالاتر ہو کر ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ عوام کی خدمت کریں

لوک سبھا اسپیکر نے گوا میں سی پی اے، انڈیا ریجن، زون-VII کی پہلی کانفرنس کا افتتاح کیا

نئی دہلی /پنجی، گوا، 9 اپریل(میرا وطن نیوز )
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کوقانون سازوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ذاتی اور سیاسی مفادا ت سے اوپر اٹھ کر پوری ایمانداری کے ساتھ عوام کی امیدوں اور امنگوں پر پورا اتریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی توقعات پر پورا اتریں، جمہوری اداروں کو مضبوط کریں اور شفاف، جامع اور جوابدہ طرز حکمرانی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے دور اندیشی، لگن اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پختہ عزم ضروری ہے۔ یہ خصوصیات ترقی یافتہ، انصاف پسند اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کے لیے ناگزیر ہیں۔اوم برلا نے یہ باتیں دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے)، انڈیا ریجن، زون-VII کی پہلی کانفرنس کے افتتاح کے دوران کہیں۔
لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ جب کہ نو تشکیل شدہ سی پی اے انڈیا ریجن زون-VII کے تحت آنے والی ر یا ستوں کو متنوع چیلنجوں کا سامنا ہے، تعاون اور باہمی تعاون کا جذبہ ان چیلنجوں کو مواقع میں بدل سکتا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ خاص طور پر ساحلی ترقی جیسے شعبوں میں یہ ریاستیں ایک دوسرے سے سیکھ سکتی ہیں اور بہترین طریقوں کو اپنا کر آگے بڑھ سکتی ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ تعا ون، اختراع اور جمہوری اقدار کی پاسداری ہندوستان کو آگے بڑھانے کے لیے ناگزیر ہے۔
اس موقع پر راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، گوا کے وزیر اعلیٰ، ڈاکٹر پرمود ساونت، مہاراشٹر قانو ن ساز کونسل کے چیئرمین رام شندے،اور مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر نے بھی اپنے خیالا ت کا اظہار کیا۔پروگرام کے دورا ن گوا اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر گنیش گاونکر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور ڈپٹی اسپیکر جوشوا ڈی سوزا نے شکریہ کی تجویز پیش کی۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *