Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں قانون نظم کی حالت بدترین ،اب کوئی محفوظ نہیں :اروندکجریوال

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے اسمبلی حلقہ میں آپ کارکن کا قتل واضح ثبوت ہے
نئی دہلی، 11جنوری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے اسمبلی حلقہ شالیمار باغ میں پارٹی کی محنتی کارکن رچنا یادو کو ان کے گھر کے عین سامنے دن دہاڑے گولی مار کر قتل کیے جانے کے واقعے پر دہلی میں بگڑتی ہوئی قانو ن و نظم کی صورتحال کو لے کر بی جے پی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ آپ کے قومی کنوینر اروند کجریوال اور دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج سمیت پارٹی کے تمام رہنما ¶ں نے بی جے پی کی چار انجن والی سرکار میں پیش آنے والے اس دل دہلا دینے والے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔ ساتھ ہی دہلی پو لیس سے مطالبہ کیا ہے کہ قتل کے ملزمان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔
عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی دلخراش اور شرمناک واقعہ ہے۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے اسمبلی حلقہ شالی مار باغ میں پارٹی کی کارکن رچنا یادو کو ان کے گھر کے بالکل باہر دن دہاڑے گولی مار کر بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ نہ صرف قانون و نظم کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ خواتین کی سلامتی پر بھی سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے اپنے ہی اسمبلی حلقے میں اس طرح کا سنگین جرم ہونا بالکل ناقابلِ قبول ہے۔ مجرموں کو سخت ترین سزا ملنی چاہیے۔
آپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے ایکس ( ٹوئٹر) پر کہا کہ دہلی میں حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ اب کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ کے اپنے اسمبلی حلقے میں پیش آنے والا یہ واقعہ بی جے پی حکومت کی ناکامی اور قانون و نظم کے مکمل طور پر درہم برہم ہونے کا ثبوت ہے۔ یہ واقعہ انتہائی قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول ہے۔ عام آدمی پارٹی کی کارکن رچنا یادو جی کے اہلِ خانہ کے ساتھ میری دلی ہمدردیاں ہیں۔ اللہ مرحومہ کی روح کو سکون عطا فرمائے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *