
نئی دہلی،18جنوری (میرا وطن)
جنتا دل (متحدہ)، دہلی ریاستی یونٹ نے ریاستی صدرشیلیندر کمار کی صدارت میں’مکر سنکرانتی فیسٹیول‘ کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں دہلی کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن میں بہار اور اتر پردیش سے نمایاں شرکت تھی۔ اجتماع نے اپنی روایات، لوک ثقافت اور عقیدے کی گہرائیو ں سے جڑے اس تہوار کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا اور دہی چوڑے کے تہوار کے ذریعے ثقافتی اتحاد کا پیغام دیا۔تقریب میںبی جے پی کے سینئر لیڈر سنجے میوکھ نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ریاستی صدر شیلیندر کمار نے کہا کہ جے ڈی یو دہلی خاندان نے بہار کی لوک روایات کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ پروگرام منعقد کیا جس میںدہلی میں بہار اور اتر پردیش کے بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت نے ثابت کر دیا کہ ہم سب متحد ہیں۔ اس موقع پر تنظیمی عہدیداروں، پارٹی کارکنان اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مکر سنکرانتی کی ثقافتی، سماجی اور روحانی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات معاشرے میں بھائی چارہ، ہم آہنگی اور ثقافتی اقدار کو مضبوط کرتی ہیں۔
ریاستی جنرل سکریٹری سرویش کشیپ نے کہا کہ جنتا دل (متحدہ) سماجی ہم آہنگی، ثقافتی روایات کے تحفظ اور تمام طبقات کو ساتھ لانے کے نظریہ پر یقین رکھتی ہے۔ ’مکر سنکرانتی تہوار‘ اس جذبے کو تقویت دینے کا ذریعہ ہیں۔ مجموعی طور پر یہ تقریب سماجی ہم آہنگی، ثقافتی روایات اور باہمی اتحاد کا پیغام مضبو طی سے پیش کرنے میں کامیاب رہی۔ جے ڈی یو دہلی کے جنرل سکریٹری راہل مشرا، جنرل سکریٹری پون کمار، یوتھ فرنٹ کے ریاستی صدر برج کشور، پوروانچل فرنٹ کے ریاستی صدر انل جھا، اور پارٹی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر ایس این ٹھاکر نے تقریب کو یادگار اور متاثر کن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا
No Comments: