
پورٹ بلیئر، 13 اپریل(میرا وطن نیوز)
جمعیت علماءہند کے زیر اہتمام ریاستی و علاقائی یونٹوں کے صدور و نظمائے اعلیٰ کا آٹھواں مرکزی ششما ہی مشورہ آج جزائر انڈمان و نکوبار کے شہر سر وجے پورم، پورٹ بلیئر میں واقع ہوٹل اے آر پرائیڈ ریز یڈینسی میں باضابطہ طور پر شروع ہوگیا ہے۔ یہ سہ روزہ مرکزی اجلاس صدر جمعیت علماءہند مولانا محمود اسعد مدنی دامت برکاتہم کی قیادت میں منعقد ہو رہا ہے جبکہ نظامت کے فرائض مولانا محمد حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیت انجام دے رہے ہیں۔
اس اہم موقع پر جمعیت علماءہند کے نائب صدر مولانا محمد سلمان بجنوری استاذ دارالعلوم دیوبند، مولانا قاری محمد امین نائب صدر جمعیت علماءہند سمیت کئی اہم مرکزی شحصیات بھی موجود ہیں۔یہ مشورہ آ ئندہ مہینوں میں جمعیت علماءہند کی تنظیمی سمت، سماجی کردار، نوجوانوں کی تربیت اور ملی خدمات کے عملی خاکے کو حتمی شکل دینے کے لیے نہایت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔آج پہلی نشست کی صدارت مفتی شرف الدین قاسمی صدر جمعیت علماءانڈمان و نکوبار نے کی، جبکہ دوسری نشست کی صدارت مولانا سعید احمد صدر جمعیت علماءمنی پور نے کی۔
اپنے استقبالیہ خطاب میں صدر جمعیت علماءجزائر انڈمان و نکوبار مفتی شرف الدین قاسمی نے کہا کہ جزا ئر انڈمان ہندستان کی آزادی، قربانی اور استقامت کی زندہ تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ سرز مین ہے جہاں کالا پانی کی صعوبتوں نے مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو ہمیشہ کے لیے تاریخ کا روشن باب بنا دیا۔
انہوں نے اس تاریخی مقام پر مرکزی ششماہی مشورہ کے انعقاد کو نہایت بابرکت اور با معنی قرار دیا اور ا?نے والوں مہمانوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءہند نے ہمیشہ ملک کی دینی ، ملی، تعلیمی، رفاہی اور آئینی خدمات میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے اور ا?ج بھی تنظیم ملک بھر میں عوامی رہنما ئی، سماجی اصلاح اور حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے۔
مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے سابقہ کارروائی کی خواندگی کی جس کے بعد مختلف ریاستی یونٹوں کی کارگزا ر یوں کی تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ صدور و نظمائے اعلیٰ حضرات نے اپنے اپنے صوبوں کی تنظیمی پیش رفت، تعلیمی سرگرمیوں، رفاہی منصوبوں اور ملی خدمات کی عددی رپورٹ پیش کی۔
دوسری نشست میںصدر جمعیت علماءہند نے جمعیت یوتھ کلب کی موجودہ صورت حال اور آئندہ کے اقدامات پر خصوصی گفتگو کی۔ اس موقع پر نوجوانوں کی فکری تربیت، قیادت سازی، سماجی خدمت اور جمعیت کے مشن سے موئثر وابستگی پر زور دیا گیا۔
اسی نشست میں ’مثالی مسجد‘کے عنوان سے مولانا محمد عمر قاسمی ناظم تنظیم جمعیت علماءہند برائے جنوبی ہند نے رہنما پریزنٹیشن پیش کی جس میں مسجد کو صرف عبادت گاہ نہیں بلکہ اصلاح معاشرہ، تعلیمی بیداری، اخلاقی تربیت اور سماجی ہم آہنگی کا مرکز بنانے کے حوالے سے جامع نکات پیش کیے گئے۔
آئندہ کی نشستوں میں جمعیت علماءہند کی مقامی و ضلعی یونٹوں سے لے کر صوبائی یونٹوں کے لیے میٹنگو ں کا سالانہ کیلنڈر، نوجوانوں کے لیے تربیتی ورکشاپس، اصلاحِ معاشرہ پروگرام، بالخصوص ائمہ کی ٹر یننگ، میرج کاﺅنسلنگ، رفیق پروجیکٹ، خیر پروجیکٹ، سیرت کوئز پر تفصیلی گفتگو اور ممکنہ فیصلے متوقع ہیں، جس سے جمعیت علماءہند کی آئندہ سرگرمیوں کی سمت واضح ہوگی۔
آج شام نشست کا آغاز تلاوت کلامِ پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا جس کی سعادت مولانا مفتی سید محمد عفان منصور پوری صدر جمعیت علماءیوپی اور ناظم اعلیٰ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی کو حاصل ہوئی ۔ ازیں قبل آج دوپہر کے وقت شرکاءکی آمد کے بعد نمازِ ظہر اور ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا، جس کے بعد معزز مندوبین کے لیے تاریخی راس جزیرہ کی زیارت کا خصوصی پروگرام رکھا گیا۔ شرکاءنے اس موقع پر جزائر انڈمان کی تاریخی اہمیت، آزادی کی جدوجہد سے وابستہ یادگاروں اور قدرتی حسن کا مشاہدہ کیا۔
No Comments: