Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

تلنگانہ کے سینئرٹی ڈی پی لیڈر علی مسقطی کی کانگریس میں شمولیت ممکن

اگر علی مسقطی کانگریس کی رکنیت اختیار کر لیتے ہیں تو اس سے کانگریس کو کافی تقویت حاصل ہوگی

حیدراباد:تلنگانہ میں اسمبلی انتخاب کی الٹی گنتی شروع ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔تمام سیاسی تنظیمیںعوام کو لبھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ انتخاب میں بہتر سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں ۔اس درمیان ایک اہم خبر یہ ہے کہ تلنگانہ کے سینئر تلگو دیسم پارٹی(ٹی ڈی پی) لیڈر اور مسقطی ڈیری پروڈکٹس کے منیجنگ پارٹنرعلی مسقطی کانگریس پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں، اس کی تصدیق آج یا کل ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق اگر علی مسقطی کانگریس کی رکنیت اختیار کر لیتے ہیں تو اس سے کانگریس کو کافی تقویت حاصل ہوگی کیونکہ علی مسقطی ریاست کے مقبول رہنما ہیںاور ان کی شمولیت کا عوام بالخصوص مسلمانوں پر خصوصی اثر ہوگا ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *