Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایران یقینا امن کا حامی ہے ،ایران کسی قسم کی جنگ نہیں چاہتا ہے

اگر ایران کو للکارا گیا،تب ایران ہر آپشن کےلئے پوری طرح تیار ہے

ایرانی سفیر نے خطے میں موجودہ صورتحال اور چاہ بہار بندر گاہ پر کی کھل کربات
ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دی جانی چاہیے:ڈاکٹر محمد فتح علی

نئی دہلی ،7فروری (میرا وطن)
جمہوری اسلامی ایران یقیناً امن کا حامی ہے لیکن اگر کسی نے اسے للکارنے کی کوشش کی تواس کا انجام بھگتنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ ہم کسی قسم کی جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر کسی نے جرائت کی تب ہم ہرایک آپشن کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہارجمعہ کو نئی دہلی واقع امبیسی میں ایک کانفرنس کے دوران ایران کے سفیر ڈاکٹر محمد فتح علی نے کیا ۔قابل ذکر ہے کہ ایران کے اسرائیل، امر یکہ اور مغر بی ممالک کے ساتھ تعلقات انتہائی نازک دور سے گزر رہے ہیں۔ امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن طیاروں سے لدا ہوا ایران کے آس پاس منڈرا رہا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمدفتح علی نےہندوستان کے ساتھ ملک کے تاریخی اور تزویراتی تعلقات پربھی کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ چابہار پورٹ دونوں ممالک کے لئے گیم چینجر ہے۔ چابہار انتہائی اہم منصو بہ ہے، یہ افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
ڈاکٹر علی نے کہا’ ایران کا خیال ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے چابہار پورٹ منصوبہ کو علاقائی رابطوں کے لیے انتہائی اہم بتاتے ہو ئے صاف طور پرکہا کہ اس منصو بے کے حوا لے سے ہندوستان اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھایا جانا چا ہیے۔
ڈاکٹر فتح علی نے کہا کہ چابہار بندرگاہ تزویراتی اور اقتصادی لحاظ سے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بندرگاہ افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی کا اہم اور بڑا راستہ بن سکتی ہے۔ ایران کا خیال ہے کہ اس منصوبے پر ہندوستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہونے چاہئیں۔ چابہار کا علاقائی تجارت اور رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردار ہے۔
ڈاکٹر علی نے کہا کہ چابہار پورٹ پروجیکٹ کا تصور افغانستان کی تعمیر نو اور اقتصادی ترقی کو ذہن میں ر کھ کر کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد ہندوستان، افغانستان اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارتی راستے کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ راستہ پاکستان کوایک طرف چھوڑتے ہوئے براہ راست رابطہ فراہم کرتا ہے۔ اسی وجہ سے ہندوستان کے لئے یہ منصوبہ اسٹریٹجک لحاظ سے اہم مانا جاتا ہے۔ پورٹ کے ذریعے کارگو کی نقل وحمل اورعلاقائی تجارت کو فروغ دینے کا منصوبہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے چابہار بندرگاہ پروجیکٹ پر پابندیوں میں 6 ماہ کی چھوٹ دی ہے ، ہندوستانی وزارت خارجہ نے مطلع کیا ہے ۔ ڈاکٹر فتح علی کے بیان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کسی بھی فوجی یاسفارتی دباﺅ کے سامنے جھکنے والا نہیں ہے۔ یہ بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ مغربی ممالک کی پابند یوں کی دھمکیوں کے باوجود ایران ہندوستان کو اپنا سب سے قابل اعتماد پارٹنر سمجھتا ہے۔ایرانی سفیر کے اس بیان کو امریکہ جیسے ممالک کے لیے سخت پیغام کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *