
نئی دہلی، 08 اپریل(میرا وطن نیوز )
انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب کی قیادت میں بدھ کو آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کے خلاف مظاہرہ کیا۔آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کی طرف سے کانگریس کے صدر اور را جیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیکارجن کھرگے کے خلاف استعمال کی گئی بدسلوکی اور تضحیک آمیز زبان سر اسر قابل مذمت، شرمناک اور ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے آسام پولیس نے کل کا نگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے قومی چیئرمین پون کھیرا کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا (صرف اس لیے کہ انہوں نے ہیمنتا بسوا سرما اور ان کے خاندان کے خلاف لگائے گئے بدعنوانی کے سنگین الزامات کے حوالے سے سوالات اٹھائے، ثبوتوں کے ذریعے) وہ کارروائیوں کا ایک سلسلہ ہے جو کسی وزیر اعلیٰ کے لیے موزوں نہیں ہے۔
انہی مسائل کو لے کر آج انڈین یوتھ کانگریس نے آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف احتجاج کیا۔ اس مو قع پر ادے بھانو چِب نے کہا کہ آسام کے وزیر اعلیٰ نے کانگریس صدر شری ملیکارجن کھرگے کے خلا ف جس طرح کی زبان استعمال کی وہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ پی ایم مودی کی خاموشی صاف ظاہر کرتی ہے کہ وہ ہمنتا سرما کے ذریعہ استعمال کی گئی اس زبان کی تائید کرتے ہیں۔
احتجاج کے دوران آئی وائی سی کے قومی صدرادے بھانو چِب کی قیادت میں، یوتھ کانگریس کے کارکن جنتر منتر پر مظاہرہ کرنے کے لیے جمع ہوئے، تاہم پولیس نے انہیں رکاوٹیں کھڑی کر پہلے ہی پر روک لیا۔ احتجاج میں یوتھ کانگریس کے کئی کارکنان موجود تھے، جن میں آئی وائی سی کے قومی جنرل سکریٹری وکاس چکارا، دہلی پردیش یوتھ کانگریس کے صدر اکشے لاکرا، اور ہریانہ یوتھ کانگریس کے صدر نشیت کٹا ریہ شامل تھے۔
No Comments: