
نئی دہلی، 14جنوری(میرا وطن )
عام آدمی پارٹی نے دہلی کے براری علاقے میں بڑے پیمانے پر دھڑلے سے جاری غیر قانونی کانکنی پر بی جے پی سرکار کی خاموشی پر سنگین سوالات کھڑے کیے ہیں۔ آپ دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھارد واج اور براڑی سے رکنِ اسمبلی سنجیو جھا نے موقع پر جا کر بلا روک ٹوک جاری غیر قانونی کانکنی کا پردہ فاش کیا۔
اس موقع پر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی حکومت اور مائننگ مافیا کے درمیان ملی بھگت ہے، اسی لیے یہاں کئی مہینوں سے ریت کی کانکنی کرنے والا مافیا کھلے عام اپنا دھندا چلا رہا ہے۔ یومیہ سینکڑو ں ریت سے بھرے ٹرک یمنا سے آ رہے ہیں اور سرکار کی کروڑوں روپے کی ریت لوٹی جا رہی ہے۔ آخر سرکاری افسران انہیں کیوں نہیں روک رہے؟ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کہاں تھی؟
انہوں نے کہا کہ سنجیو جھا نے بی جے پی کی مرکزی و دہلی سرکار، وزیر اعلیٰ، ایل جی اور ڈی ایم سمیت سب کو اس غیر قانونی ریت کی کانکنی کے بارے میں تحریری شکایت دی، مگر سب نے آنکھیں موند لیں۔ آپ دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج اور براڑی سے رکنِ اسمبلی سنجیو جھا نے بدھ کو ایکس پر غیر قانونی ریت کی کانکنی کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے
No Comments: