Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ تعلیم سے سبکدوش پرنسپل حاجی عارف حسین کا انتقال

آبائی قبرستان ستتی والا باغ گاﺅں سانکھنی میںسوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

نئی دہلی ،11جنوری (میرا وطن )
دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی )کے محکمہ تعلیم سے سبکدوش پرنسپل حاجی عارف حسین ابن مصیب خان مرحوم کاتقریباً 75 سال کی عمر میںہفتہ کی رات جنوبی دہلی واقع نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں حر کت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔مرحوم کی کی میت کو دہلی سے ان کے آبائی وطن گاﺅں سا نکھنی ،ضلع بلند شہریو پی لے جایا گیا ۔ان کی نماز جنازہ شیعہ جامع مسجد سانکھنی کے امام سید محسن مہدی زیدی نے پڑھائی اوراتوار کو دن میں انہیںآبا ئی قبرستان ستتی والا باغ میں دہلی ،این سی آرسمیت بستی کے بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
مرحوم حاجی عارف حسین کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور چار بیٹے ہیں ۔وہ صوم صلٰواة کے پابند ،خوش اخلاق ،نیک سیرت ،ملن سار شخصیت کے مالک تھے ۔مرحوم ملی اور سماجی کاموں میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ۔مرحوم انجمن آل اطہرسے وابستہ رہے اور انجمن کے پروگرام میں پیش پیش ر ہتے تھے ۔مرحوم نے درگاہ شاہ نجف میں ایک عرصے تک مرثیہ خوانی کے فرائض انجام دیے ۔اس کے ساتھ ہی دہلی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ تعلیم میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے اور سبکد و ش ہونے کے بعد بھی نوجوان نسل کو تعلیم کی ترغیب دیتے رہے ۔مرحوم کے انتقال پر دہلی اور این سی آر کی ٹیچرس برادری سمیت دیگر شخصیات نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *