نئی دہلی: سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کا پیر کو نئی دہلی میں راشٹرپتی بھون کے صحن میں ایک رسمی استقبال کیا گیا جب انہوں نے 18 ویں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد اپنے سرکاری دورے کا آغاز کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون میں سعودی عرب کے ولی عہد کا استقبال کیا۔اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے مشترکہ دفاعی خدمات کے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیااوراپنے مختصر بیان میں انہوں نے جی 20کی کامیاب صدارت کے لیے ہندوستان کو مبارکباد دی۔
“انہوں نے کہا :بہت خوب ہندوستان: بہت سارے اعلانات کیے گئے جس سے ہندوستان اور سعودی عرب کے ساتھ جی 20ممالک اور پوری دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔سعودی ولی عہد جمعہ کوتین روزہ دورے پر دہلی پہنچے اور جی 20 سربراہ اجلاس کے بعد سرکاری دورے پر واپس آ گئے۔
رسمی استقبال کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی سےمل کراہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔توقع ہے کہ سعودی ولی عہد وہیں پر ہندوستان-سعودی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی پہلی میٹنگ کے منٹس پر دن کے آخر میں دستخط کریں گے۔
واضح ہو کہ ہفتہ کو جی 20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس میں، ہندوستان، امریکہ، سعودی عرب اور یوروپی یونین نے ایک میگا ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ شپنگ اور ریلوے کنیکٹیویٹی کوریڈور شروع کرنے کے لئے ایک تاریخی معاہدے کا اعلان کیا۔یہ ہندوستان، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، یورپی یونین، فرانس، اٹلی، جرمنی اور امریکہ پر مشتمل روابط اور بنیادی ڈھانچے پر تعاون پر اپنی نوعیت کا ایک تاریخی اور اہم قدم ہے۔
No Comments: