Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

عالمی کتاب میلے میں پہلی بار میونسپل کارپوریشن کے محکمہ تعلیم کا اسٹال لگایا گیا: یوگیش ورما

چیئر مین ایڈووکیٹ یوگیش ورما اور ڈپٹی چیئر مین امت کھر کھری نے اسٹال کا کیا افتتاح

نئی دہلی،15جنوری (میرا وطن)
دہلی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ تعلیم کی طرف سے قائم کاو ¿نٹر کا جمعرات کو بھارت منڈپم میں منعقدہ عا لمی کتاب میلے میں باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ افتتاح مشترکہ طور پر ایجوکیشن کمیٹی کے چیرمین ایڈوکیٹ یوگیش ورما، ڈپٹی چیرمین امت کھرکھری اور ڈائرکٹر ایجوکیشن نکھل تیواری نے کیا۔
اس موقع پرایڈوکیٹ یوگیش ورما نے بتایا کہ کارپوریشن کا اسٹال پہلی بار عالمی کتاب میلے میں لگایا گیا ہے، جو کارپوریشن کے محکمہ تعلیم کی کامیابیوں اور تعلیمی اختراعات کو قومی سطح پر دکھانے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ اس اسٹال کے ذریعے تعلیمی میدان میں کارپوریشن کی ایجادات، منصوبوں اور کامیابیوں کو عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ یہ اسٹال تمام زونز میں نافذ کیے جانے والے نمونہ تعلیمی اقدامات کی نمائش کرتا ہے، جس سے اساتذہ، پرنسپل اور والدین ان اقدامات کو سمجھنے اور انہیں اسکول کی سطح پر مو ¿ثر طریقے سے نافذ کرنے کے قابل بناتے ہیں۔
ڈپٹی چیئر مین امت کھر کھری نے کہا کہ محکمہ ان تمام تعلیمی اختراعات کو اگلے سال کتاب کی صورت میں شائع کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔انہوں نے محکمہ تعلیم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات ہر زون میں منعقد کی جانی چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ اساتذہ، طلباءاور والد ین ان اختراعات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے میونسپل اسکولوں میں معیار اور جدت پر مبنی تعلیم کو تقویت ملے گی

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *