
نئی دہلی، 7 اپریل(میرا وطن نیوز)
دہلی اسمبلی کی سیکورٹی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ اس کی بنیاد چوکسی، واضح جو ا بدہی اور اعلیٰ ہم آہنگی پر ہونی چاہیے۔اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا نے منگل کو اپنے دفتر میں ایک حالیہ وا قعہ کے بعد سینئر افسروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے یہ ریمارکس دیئے۔
اسمبلی کے احاطے میں سیکورٹی کی خلاف ورزی کو ایک سنگین معاملہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ — جو کہ مختصر دورانیے میں پیش آیا اور اسپیکر کی گاڑی سمیت سرکاری نقل و حرکت میں خلل پڑا — نے موجودہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے تمام د اخلی مقامات پر ہائیڈرولک روڈ بلاکرز نصب کرنے، رسائی کے کنٹرول کے طریقہ کار کو تقویت دینے اور احاطے کے اندر زیادہ موثر اور تیزی سے جواب دینے والا سیکورٹی فریم ورک تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
میٹنگ میں نوین کمار چودھری، ایڈیشنل چیف سکریٹری (پی ڈبلیو ڈی) دہلی سرکار،ایڈیشنل سکریٹری (ہوم)، دہلی پولیس کے سینئر عہدیداران بشمول راجہ بنتھیا، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نارتھ) اور محترمہ ایشا سنگھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نارتھ)، ابھیشیک گپتا، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سیکیورٹی)، نشا نت گپتا، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ٹریفک)،اور نوین ورما، جوائنٹ ڈائریکٹر، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی )، وزارت داخلہ اور محکمہ تعمیرات عامہ کے سینئر افسر، ایم ایل اے سور یہ پرکاش کھتری اور اشوک گوئل کے ساتھ دہلی اسمبلی کے دیگر سینئر افسرموجود تھے۔
اس دوران واقعات کی ترتیب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں دستیاب فوٹیج کی جانچ بھی شامل ہے، جس کا فی الحال تکنیکی تجزیہ جاری ہے۔ سپیکر اسمبلی نے ہدایت کی کہ ملزمان کی نشاندہی کر کے فوری گرفتا ر کیا جائے۔ … دہلی پولیس کی طرف سے کی گئی تیز اور فیصلہ کن کارروائی کی تعریف کی۔
No Comments: