
دہلی میٹرو کی پنک لائن پر واقع ایسٹ ونود نگر میٹرو اسٹیشن کو نیشنل انرجی کنزرویشن ایوارڈز (این ای سی اے ) 2025 میں میٹرو اسٹیشن کے زمرے میں ’بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹ‘ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ایک بیان کے مطابق یہ ایوارڈ اتوار کو صدر دروپدی مرمو نے قومی توانائی کے تحفظ کے دن کے موقع پر وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں پیش کیا۔دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر وکاس کمار نے تنظیم کی جانب سے ایوارڈ حاصل کیا۔
ڈی ایم آر سی کو باوقار آئی سی آئی ایوارڈ 2025 کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔یہ ایوارڈ انڈین کنکریٹ انسٹی ٹیوٹ (آئی سی آئی )، چنئی کی طرف سے دیا گیا۔ڈی ایم آر سی کو موج پور کو مجلس پارک سے جوڑنے والے کاریڈور کے لیے ’ملک میں شاندار پریسسٹریسڈ کنکریٹ سٹرکچر ایوارڈ‘کے زمرے میں باوقار آئی سی آئی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اس اسٹیشن نے توانائی کی کھپت کو کم کر دیا ہے۔ اسٹیشن میں چھت پر شمسی پلانٹ بھی ہے، جو اس کی 49 فیصد توانائی پیدا کرتا ہے۔ اسے آئی جی بی سی سے پلاٹینم ریٹنگ بھی ملی ہے۔
ڈی ایم آر سی کے مطابق، موج پور-مجلس پارک کوریڈور دہلی میٹرو کے فیز IV کی توسیع کا ایک اہم حصہ ہے۔یہ کوریڈور موجودہ پنک لائن کی توسیع کے طور پر کام کرتا ہے۔ مکمل ہونے پر، یہ ہندوستان کی پہلی سرکلر رِنگ میٹرو لائن بن جائے گی، جو راجدھانی میں کنیکٹیوٹی اور شہری نقل و حرکت میں اضافہ کرے گی۔
بیورو آف انرجی ایفیشنسی (بی ای ای)، وزارت پاور، حکومت ہند نے ملک بھر میں میٹرو ریل کے مختلف نظاموں سے موصول ہونے والی درخواستوں کی جامع جانچ کے بعد اس اسٹیشن کا انتخاب کیا۔ ایسٹ ونود نگر میٹرو اسٹیشن نے گزشتہ تین مالی سالوں میں کلو واٹ اور انرجی پرفارمنس انڈیکس (ای پی آئی) (2 سالوں میں کلو واٹ کی کھپت) میں نمایاں طور پر اور مستقل طور پر اپنی کل بجلی توانائی کی کھپت کو کم کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔
No Comments: