Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایم سی ڈی ایجوکیشن کمیٹی کے ڈپٹی چیئر مین نے کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

امت کھر کھری نے نجف گڑھ وارڈ کے مسائل پر مشتمل میمورنڈم پیش کیا

نئی دہلی ،11جنوری (میرا وطن)
دہلی میونسپل کارپوریشن کی ایجوکیشن کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین اور نجف گڑھ وارڈ 127 کے کونسلر امت کھر کھری نے نجف گڑھ کے علاقے میں سنگین عوامی مسائل اور XL-VIIIY فنڈ کے احیاءکے سلسلے میں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو ایک تفصیلی اور حقائق پر مبنی میمورنڈم پیش کیا۔میمورنڈم میں نجف گڑھ کے علا قے کے دیرینہ مسائل پر روشنی ڈالی گئی، نجف گڑھ سورکھپور روڈ کی خراب حالت، XL-VIIIY فنڈ کی بحالی اور نجف گڑھ میں کم از کم تین جدید اسپورٹس پارکس کے قیام کو اجاگر کیا گیا۔
امت کھرکڑی نے میمورنڈم میں انہوں نے بتایا کہ نجف گڑھ-سورکھپور روڈ کی موجودہ حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ گہرے گڑھے، ٹوٹی پھوٹی سطحیں، پانی بھرا ہوا اور ٹوٹے ہوئے کنارے عام لوگوں کے لیے سنگین مسئلہ بن چکے ہیں۔اس راستے سے روزانہ ہزاروں شہری، اسکول کے بچے، خواتین، بز ر گ افر اد اور دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں کے سوار سفر کرتے ہیں، جس سے حادثات اور ٹریفک جام کا سا منا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بارہا شکایات اور رپورٹس کے باوجود کوئی مستقل حل نہیں نکلا ہے ۔ انہو ں نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ اس سڑک کی فوری اور مستقل تعمیر نو کی ہدایت کریں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *