Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی اسمبلی اسپیکر نے ایوان کی مختلف کمیٹیوں کے اراکین کو ایڈوائزری جاری کی

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی سینئر افسروںکو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

نئی دہلی، 15 فروری(میرا وطن)
دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے اتوار کو آٹھویں قانون ساز اسمبلی کی مختلف ہاو ¿س کمیٹیوں میں خدما ت انجام دینے والے اراکین کو مشورے جاری کرتے ہوئے کہا: ’ہاو ¿س کمیٹیاں قانون سازی کی نگرا نی کا ایک مضبوط اور فعال بنیاد ہیں۔انہوں نے ایوان کی مختلف کمیٹیوں میں خدمات انجام دینے وا لے تمام ممبران پر زور دیا کہ وہ باقاعدگی سے حاضری اور فعال شرکت کو یقینی بنائیں۔
اسپیکر نے کہا کہ ایڈوائزری میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کمیٹیاں گورننس، انتظامی کام کاج اور عوامی احتسا ب سے متعلق معاملات کی جانچ پڑتال میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوںنے نوٹ کیا کہ کمیٹیوں میں بامعنی شرکت سے ادارہ جاتی کام کو تقویت ملتی ہے اور جامع اور اچھی طرح سے غور شدہ سفارشات کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
اپنے خط میں، سپیکر نے زور دیا کہ کمیٹی کی کارروائی کے دوران متعلقہ محکموں کے سینئر افسروںکی موجود گی اکثر زیر غور موضوعات پر پریزنٹیشن دینے اور متعلقہ حقائق پر مبنی معلومات فراہم کرنے کے لیے ضر وری ہوتی ہے۔ سینئر افسروں کی شرکت مضبوط اور بامعنی بات چیت میں سہولت فراہم کرتی ہے اور فیصلہ سازی کو تیز کرتی ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے تمام انتظامی سکریٹریوں کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے طلب کیے جانے پر ہاو ¿س کمیٹی کے اجلاسو ں میں شرکت کریں۔ ناگزیر حالات میں، کسی مناسب سینئر اہلکار کو پیشگی منظوری کے ساتھ نامزد کیا جا سکتا ہے جو اس موضوع کی پیشگی معلومات رکھتا ہے تاکہ کارروائی کے ہموار انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ انتظامی سیکرٹریوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ کمیٹیوں کی طرف سے طلب کردہ معلومات اور ریکارڈ بروقت فراہم کریں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *