
نئی دہلی، 11 جنوری(میرا وطن)
زبان محض رابطے کا ذریعہ نہیں ہے، بلکہ ہمارے تہذیبی ورثے اور ہمارے جمہوری مستقبل کے درمیان ایک زندہ پل ہے۔ کثیر لسانی ہندوستان ہماری تہذیبی طاقت کی علامت ہے ۔ان خیالات کا اظہار دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے اتوار کونئی دہلی میں منعقد تیسری بین الاقوامی ہندوستانی زبانوں کی کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں کیا۔’زبانیں، ادب، نوجوا ن اور ٹیکنالوجی‘کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں ہندوستان اور بیرو ن ملک کے نامور اسکا لرز، ادیبوں، ماہرین لسانیات اور ثقافتی مفکرین نے شرکت کی۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، اختتا می تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے کلیدی خطبہ دیا۔
پروگرام کی صدار ت انڈین سینٹر فار آرٹ اینڈ کلچر (اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس) کے صدر رام بہادر رائے نے کی۔ تقریب کے دیگر مہمانوں میں پروفیسر رمیش سی گوڑ، ڈین (ایڈمنسٹریشن)، اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس، انیل جوشی، صدر، عالمی ہندی خاندان اور ڈائریکٹر، بین الاقوامی ہندو ستانی زبانوں کی کانفرنس، پروفیسر روی پرکاش ٹیک چندانی، ڈین، ہندوستانی زبانوں کے شعبہ، دہلی یو نیورسٹی، شیام پراندے، سکرییٹری جنرل، بین الاقوامی تعاون کونسل، اے ونود، کنوینر، شکشا سنسکرت اتھن نیاس،اور ونشیل چترویدی، ڈائریکٹر، گلوبل ہندی فیملی موجود تھے
No Comments: