قومی خبریں

خواتین

خواتین کے ریزرویشن پر حکومت کو بے نقاب کرنے کے لئے کانگریس سرگرم

پون کھیرا نے کہا کہ 21خواتین لیڈران کی الگ الگ مقامات پر پریس کانفرنس آج

نئی دہلی: کانگریس پیر کو 21 شہروں میں پریس کانفرنس کرے گی جس میںخواتین کے ریزرویشن کے معاملے پر 21 خواتین لیڈران “الگ الگ مقامات پرمودی حکومت کو بے نقاب کریں گی۔ممبر پارلیمنٹ رجنی پاٹل احمد آباد میں پریس کانفرنس کریں گی جبکہ مہیلا کانگریس کی سربراہ نیتا ڈی سوزا حیدرآباد میں پریس کانفرنس کریں گی۔اسی طرح رنجیت رنجن بھونیشور میں، الکا لامبا جے پور میں، امی یاگنک ممبئی میں، راگنی نائک رانچی میں اور شمع محمد سری نگر میں پریس کانفرنس کریں گی۔
کانگریس کے میڈیا اور پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیرا نے کہا کہ 21 شہروں میں 21 خواتین لیڈران پریس کانفرنس کریں گی۔”انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ پریس کانفرنس کا ایجنڈا – خواتین کے ریزرویشن کے نام پر مودی حکومت کی غداری کو بے نقاب کرناہے۔
واضح ہو کہ خواتین ریزرویشن بل کو پارلیمنٹ کے دونوں ایونوں میں منظوری مل چکی ہے لیکن اپوزیشن کی نظر میں اس میں دو اہم خامیاں ہیں ۔پہلی خامی تو یہ ہے کہ اس میں اوبی سی کے لئے ریزرویشن نہیں ہےجو اپوزیشن کا اہم مطالبہ تھا جبکہ دوسری کمی یہ ہے کہ اس کے نفاذ میںکم ازکم پانچ برس لگیں گے۔ مردم شماری اور حد بندی اس کا نفاذ ہوگا ،اپوزیشن 2024میںنئے قانوں کا نفاذچاہتی ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *