قومی خبریں

خواتین

دہلی میں سردی اور کہرے کی شدت میں اضافہ

ہلکی بارش کے بعد کہرے نے منظر کو دھندلاکر دیا، جس سے پروازوں اور ٹرینوں پر منفی اثر پڑا

نئی دہلی: دہلی میں سردی اور کہرے کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ آج صبح ہلکی بارش کے بعد کہرے نے منظر کو دھندلاکر دیا، جس سے پروازوں اور ٹرینوں پر منفی اثر پڑا۔ انڈیرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کہرے کی وجہ سے صبح 6 بجے مرئیت 100 میٹر تک محدود ہو گئی تھی، جبکہ رن وے پر مرئیت 125 میٹر سے بھی کم رہی۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق، اگرچہ ’سی اے ٹی-سوم‘ نیویگیشن سسٹم کے تحت لینڈنگ اور ٹیک آف ممکن ہے لیکن ان پروازوں کو مشکلات ہو سکتی ہیں جو اس ٹیکنالوجی کے مطابق نہیں ہیں۔ مسافروں کو اپنی پرواز کی معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آج دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 9.6 ڈگری سیلسیس رہا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق، دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) آج صبح 7 بجے 333 ریکارڈ کیا گیا، جو ’انتہائی خراب‘ زمرے میں آتا ہے لیکن ’سنگین‘ زمرے سے بہتر ہے۔
دہلی میں 26 سے 28 دسمبر کے درمیان مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے سردی میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، دن بھر آسمان پر بادل چھائے رہیں گے اور بارش کے ساتھ کہرے کی شدت برقرار رہے گی۔ آلودگی کی سطح زیادہ ہونے کی وجہ سے سانس، جلد اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اسی بنیاد پر دہلی-این سی آر میں پابندیاں نافذ کی جاتی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *