
نئی دہلی، 16 فروری (میرا وطن)
وزیر اعلیٰ نے صاف ستھری، ترقی یافتہ اور آلودگی سے پاک راجدھانی کو یقینی بنانے کے لیے دہلی میو نسپل کارپوریشن کو کروڑوں روپے کی خصوصی مالی امداد فراہم کی ہے۔ یہ رقم سڑکوں کی مرمت ، بہتر صفائی، بہتر میونسپل اسکولوں اور بہتر عوامی سہولیات کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ ریکھا گپتانے کہا کہ ایم سی ڈی جیسے بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانا سرکارکی مجموعی ترقی کی ترجیح ہے۔ اس امداد میں چیف منسٹر ڈیولپمنٹ فنڈ (سی ایم ڈی ایف) کی ایک خصوصی رقم شامل ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایم سی ڈی راجدھانی میں 60 فٹ سے کم چوڑی سڑکوں کی صفائی اور دیکھ بھال کی ذمہ دار ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، مالی سال 2026-27کے دوران سڑکوں کو ہموار کرنے اور ترقیاتی کاموں کے لیے تقریباً 1,330 کروڑ روپے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔ اس کے ذریعہ تقر یباً 1000 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور مضبوطی کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ 30 ستمبر 2026 تک بڑے منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے سڑکوں کی بہتری کے تمام کام بروقت مکمل کیے جائیں۔ صفائی کے نظام کو مزید جدید بنانے کے لیے سرکارنے تقریباً 2,300 کروڑ روپے کے طویل مدتی منصوبے کو منظوری دی ہے۔ یہ منصوبہ 10 سالہ اوپیکس ماڈل پر کام کرے گا۔ سڑک کی صفائی کو بہتر بنانے کے لیے 70 نئی مکینیکل روڈ سویپنگ مشینیں لگائی جا رہی ہیں۔ ایک ہزار الیکٹرک لیٹر چننے والے بھی تعینات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے میونسپل پرائمری اسکولوں کو بہتر بنانے کے لیے اضافی 50 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رقم اسکول کی عمارتوں کو مضبوط بنانے، صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے، کلاس رومز کو جدید بنانے میںاستعمال کی جائے گی۔ مزید برآں، میونسپل کمیونٹی عمارتوں کی مرمت کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ چھوٹی کالونیوں میں واقع تقریباً 298 کمیونٹی بلڈنگز کو غریب خاندان شادیوں اور دیگر تقریبات کے لیے استعمال کرتے ہیں
No Comments: