
نئی دہلی، 9 فروری (میرا وطن)
راجدھانی میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کی سمت ایک اور فیصلہ کن قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کو چھ نئے کنٹینیوئس ایمبیئنٹ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز (سی اے اے کیو ایم ایس) اور 100 ’وائیو رکشک‘اقدامات کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آلودگی کے خلاف جنگ صرف سرمائی مہم نہیں ہے، بلکہ ایک سال بھر کی مہم ہے، اور دہلی حکومت اس کے لیے مسلسل موثر قدم اٹھا رہی ہے۔
دہلی سکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا اور محکمہ ماحولیات کے سینئر افسرا ن بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے آن لائن مانیٹرنگ اسٹیشنوں کا افتتاح کیا اور ’وایو رکشک‘کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوںنے واضح طور پر کہا کہ ان کی سرکارآلودگی پر قابو پانے کے لیے مسلسل سنجیدہ اور موثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی سے نمٹنے کی ذمہ داری صرف تین یا چار ماہ تک محد ود نہیں ہے۔ یہ 365 دن کا مسئلہ ہے۔ دہلی سرکار آج اپنے عزم کا اعادہ کر رہی ہے کہ راجدھانی کو صاف، تازہ اور سانس لینے کے قابل ہوا فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔
وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ ہوا کے معیار کا ڈیٹا مکمل طور پر شفاف ہے اور اسے کسی بھی سطح پر تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایم 10 اور پی ایم 2.5 ڈیٹا ہر گھنٹے آن لائن اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے، اور دیگر پیرامیٹرز کے ڈیٹا کو ہر پانچ منٹ میں اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ یہ ڈیٹا عوامی ہے اور اسے چھپایا نہیں جا سکتا۔ ہماری سرکار شفافیت کے ساتھ پالیسی سازی پر یقین رکھتی ہے۔ وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ نفاذ اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ نگرانی۔ ایئر پروٹیکٹر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ضوابط صرف کاغذوں تک محدود نہیں ہیں بلکہ زمین پر لاگو ہوتے ہیں
No Comments: