
ہومیو پیتھی طریقہ علاج سے تمباکوکے نشے کی طلب سے چند دن میں ملے گا چھٹکارہ
نئی دہلی، 16 فروری (میرا وطن)
قومی راجدھانی عرصے دراز سے نشیلی اشیاءکے کاروبار سے جوجھ رہی ہے ۔راجدھانی کا کوئی بھی ایسا علاقہ نہیں ہے جہاں کا کاروبار پھل پھول نہیں ہورہا ہے ۔یہ نشے کے کاروبار میں ڈرگ مافیا کے ذریعہ چلایا جا رہا ہے جس کے شکنجے میں ہر عام و خاص متاثر ہورہا ہے ۔حیرت کی بات یہ ہے کہ نوجوان نسل میں نشے کی لانت کے شکنجے میں ہے ۔ بڑی تعداد میںتعلیم یافتہ نوجوان بھی نشے کے بہت زیاد ہ عادی ہو تے جارہے ہیں ۔حالانکہ وقتاً فوقتاً رضا کار تنظیموں ، این جی اوز، آر ڈبلیو اے اورسماجی کارکنان کے ذریعہ نشے کے کاروبار کے خلاف مہم بھی چلائی جاتی رہی ہیں لیکن اس مہم کے کوئی خاطر خواہ نتیجے سامنے نہیںآئے ہیں ۔ فی الحال اوکھلا اسمبلی حلقہ میں ہومیو پیتھی میں تمباکو اشیاءکا نشہ کرنے والوں چھٹکارہ دلا نے کی بات سامنے آئی ہے ۔
مقامی ایم ایل اے امانت اللہ خان نے علاقے کو نشہ سے پاک بنانے کی ایک نئی پہل شروع کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر ہومیو پیتھی کے ایک ڈاکٹر کے ساتھ آئڈیو وڈیو شیئر کر پیغام دیا ہے کہ تمباکو کے نشے لوگوں کو نجات دلائی جاسکتی ہے ۔انہوں نے ڈاکٹر محمد شعیب کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ہومیو پیتھی میں ایسی دوائی ہے جو بیڑی اور سگریٹ پینے کے عادی لوگوں کی طلب کو ایک دو دن میں ہی ختم کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شراب ،چرس اور گانجے کا بھی علاج ہے لیکن اس کے لئے جگہ کی ضرورت درکار ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمباکو یعنی بیڑی اور سگریٹ کے طلب کے لوگ ہیلپ لائن نمبر 9625988445پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔انہوں نے متاثرہ لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹر محمد شعیب رابطہ کر استفادہ حاصل کریں ۔
حالانکہ امانت اللہ خان نے کہا کہ شراب ،چرس اور گانجے کا نشہ کرنے والوں کے تعلق سے ماہ رمضان المبارک کے بعد بڑا کیمپ لگایا جائے گا ۔اس کے ساتھ اس بری لانت کے عادی لوگوں کے علاج کے لئے کوئی جگہ مہیا کرائی جائے گی جہاں ان کا علاج ہوسکے ۔کیونکہ اس طرح کے نشے کی لانت کو کنٹرول کرنے کے لئے وقت چاہئے ہوتا ہے ۔اس تعلق سے ڈاکٹر محمد شعیب نے کہا کہ ابھی ہومیو پیتھی کی جو دوائی نشے کی طلب کو ختم کرنے ان کے پاس ہے وہ ابھی کسی ڈاکٹر نے استعمال نہیں کی ہے ۔ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ تمباکو اشیاءیعنی بیڑی اور سگریٹ کے عادی لوگوں کی طلب دوا کے استعمال سے چند ایک دن میں ہی ختم کی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹر محمد شعیب نے بھی اپنا موبائل نمبر9868742743 جا ر ی کیا ہے جس پر متاثرہ لوگ رابطہ کرسکتے ہیں
No Comments: