Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کابینہ وزیر آشیش سود نے اپنے جنک پوری اسمبلی حلقہ کا معائنہ کیا

تمام محکموں کو کوآرڈینیشن کے ساتھ کارروائی کرنے کی ہدایت

نئی دہلی ،31دسمبر (میرا وطن )
مقامی ایم ایل اور کابینہ وزیر آشیش سود نے بدھ کو ایم سی ڈی، ڈی جے بی، پی ڈبلیو ڈی، اور باغبانی محکمہ کی طرف سے جنک پوری اسمبلی حلقہ کے سی ٹو سی بلاک، پاکٹ 12 میں کئے جارہے ترقیاتی کامو ں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموںکے افسران موجود تھے۔انہوںنے ایم سی ڈی، دہلی جل بورڈ اور محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام کاموں کے تخمینے تیار کریں اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔
مقامی باشندوں نے وزیر کو بتایا کہ حلقہ میں سیوریج لائن کئی دنوں سے خراب ہے جس سے پانی کو بہنے سے روکا جا رہا ہے اور گلیوں میں گندا پانی بھر جاتا ہے۔ پارک کے در خت خستہ حال ہو چکے ہیں، جو ممکنہ طور پر حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔ ان درختوں کو کاٹنا چاہیے۔ ایم سی ڈی کے ملازمین باقا عدگی سے علاقے کی صفائی نہیں کرتے جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگ جاتے ہیں۔ پارک میں مناسب روشنی اور سیکورٹی کا فقدان ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *