Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

راہل گاندھی کے بیان کے خلاف بھاجپا کا کانگریس ہیڈکوارٹر پر مظاہرہ

مظاہرین نے نعرے لگائے، ’سکھ سردار ہیں، راہل گاندھی، تم غدار ہو‘

نئی دہلی، 4 فروری(میرا وطن)
دہلی بی جے پی کے خاص طور پر سکھ سیل سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے ریاستی صدر ویریندر سچدیوا کی قیادت میںبدھ کو اکبر روڈ پر واقع کانگریس ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور گرفتاری دی ۔ انہوں نے راہل گاندھی کے بیان کو سکھ برادری کی توہین قرار دیا۔ کانگریس لیڈر نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں مرکزی ریاستی وزیر سردار رونیت سنگھ بٹو کو غدار کہنے کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے نعرے لگائے، ’سکھ سردار ہیں، راہل گاندھی، تم غدار ہو‘۔بی جے پی کے احتجاجی کارکن مان سنگھ روڈ پر جمع ہوئے، جہاں ان کا استقبال ریاستی صدر ویریندر سچد یو ا، ایم پی یوگیندر چندولیا، اور قو می ترجمان سردار آر پی سنگھ، ایم ایل اے سردار تروندر سنگھ مارواہ،اروندر سنگھ لولی ریاستی وزیر امرپر یت سنگھ بخشی، سکھ سیل کے کنوینر سردار چرنجیت سنگھ لولی وغیرہ نے کیا۔
ریاستی عہدیداران وشنو متل، پروین شنکر کپور، برجیش رائے، سنتوش اوجھا، ونود سہراوت، سردار اونکار سنگھ تھاپر، سردار کلدیپ سنگھ، کونسلر سردار ارجن سنگھ مارواہ، سردار کلوندر سنگھ بنٹی، امت سنگھ، سوندر سنگھ، راجن سنگھ، راجہ سنگھ ، سردارنی کلجیت کور اور سردارنی پریتی سنگھ، مایا سنگھ بشٹ، رویندر چودھری، دیپک گابا وغیرہ نے پولیس کی دو رکاوٹیں توڑ کر اکبر روڈ پر واقع کانگریس ہیڈ کوارٹر کی طرف بڑھے۔حالانکہ، تیسرے بیریکیڈ پر تعینات پولیس کی بھاری نفری نے انہیں روکا، انہیں گرفتار کیا اور بسوں میں پار لیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن پہنچایا، جہاں تھوڑی دیر بعد انہیں وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *