Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آلودگی پر بحث سے بچنے کےلئے بی جے پی سرکار نے ایوان کو کردیا ملتوی:گوپال رائے

آپ کے مطالبے پراسمبلی اسپیکر نے بدھ کو ایوان میں بحث کرانے کا خودکیا تھا وعدہ

نئی دہلی، 7جنوری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی نے کہا ہے کہ دہلی کی عوام خطرناک آلودگی سے دوچار ہے، لیکن بی جے پی سرکاراس نہایت اہم مسئلے سے لگاتار بچتی جا رہی ہے۔ سرمائی اجلاس کے تیسرے دن بھی بی جے پی سرکارنے آلودگی پر بحث سے بچنے کے لیے ایوان کو ملتوی کرا دیا۔ حالانکہ عام آدمی پارٹی کے مطالبے پر سرکار نے بدھ کو ایوان میں آلودگی پر بحث کرانے کی بات کہی تھی، مگر جب بحث کا وقت آیا تو ایوان ملتوی کرا دیا گیا۔
آپ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ماحولیات گوپال رائے نے بدھ کو ایوان ملتوی ہونے کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی کے کروڑوں لوگ آلودہ ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہیں، مگر سرکار تین دنو ں سے صرف بہانے بنا رہی ہے۔ سرکار کو چاہیے تھا کہ آلودگی سے متعلق رپورٹ ایوان میں پیش کرتی ، لیکن وہ اس مسئلے سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے۔گوپال رائے نے کہا کہ ایوان میں حزب اختلاف آلودگی کے مسئلے پر بحث کا مطالبہ کر رہا ہے۔ منگل کو جب آواز اٹھائی گئی تو اسمبلی اسپیکر نے کہا تھا کہ بد ھ کو آلودگی پر بحث ہوگی۔ لیکن آج بحث نہ ہو، اس کے لیے صبح ہی ہنگامے کا ایجنڈا لایا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *