قومی خبریں

خواتین

بی جے پی نے جموں وکشمیر میں جمہوریت کو تہس نہس کر دیا

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا الزام

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
کا الزام ہے کہ ہے ۔انہوں نے کہا: ‘میں سیاست میں رہ کر سیاست کر رہا ہوں سودا بازی نہیں کر رہا ہوں’۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن میں عوامی جلسے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘دنیا بھر کے لوگوں کو کہا گیا کہ جموں وکشمیر میں تھری ٹائر جمہوریت قائم ہے لیکن اب ایک ایک کرکے اس کے ٹائر ختم کئے جا رہے ہیں مجھے ڈر ہے کہ کہیں پارلیمانی الیکشن کو بھی یہ لوگ کھا نہ جائیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘یہ لوگ (بی جے پی) کہنےنہ کے لئے جمہوریت پر بھروسہ کرتے ہیں لیکن ان کی جمہوریت لکھن پور تک ہی ختم ہوجاتی ہے ‘۔عمر عبداللہ نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے جموں وکشمیر میں جمہوریت کو تہس نہس کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا: ‘بدقسمتی سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ آگے بھی ہوتا رہے گا’۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ‘میں سودا بازی نہیں کر رہا ہوں میں سیاست میں ہوں اور سیاست کر رہا ہوں

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *