
نئی دہلی، 15فروری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج ساکیت کے اے پی جے اسکول کی جانب سے روکے گئے بچوں کے رول نمبر دلوانے کے لیے پیر کو خود اسکول جائیں گے۔ اتوار کو انہوں نے سوشل میڈ یا پلیٹ فارم ایکس پر یہ جانکاری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ والدین پریشان نہ ہوں۔ پیر دوپہر ایک بجے وہ ساکیت واقع اے پی جے اسکول پہنچیں گے اور بچوں کو رول نمبر دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار اور پرائیویٹ اسکولوں کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔
منگل سے سی بی ایس ای کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں اور اے پی جے اسکول نے بچوں کے رول نمبر روک رکھے ہیں۔ اسکول کی طرف سے من مانی فیس میں اضافہ کر کے والدین کو جمع کرانے کے لیے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ منگل سے دسویں جماعت کے سی بی ایس ای بورڈ امتحانات شروع ہو رہے ہیں اور کچھ پرائیویٹ اسکول پوری طرح غنڈہ گردی پر اتر آئے ہیں۔ سرپرستوں کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ اے پی جے اسکول نے بچوں کے رول نمبر روک رکھے ہیں، جن میں ایک ایسی طالبہ بھی شامل ہے جو قومی سطح کی کھلاڑی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جن بچوں کے امتحانات ہیں وہ چار چار گھنٹے اسکولوں کے باہر کھڑے ہو کر رول نمبر کا انتظار کر رہے ہیں۔ اسکول انتظامیہ ہٹ دھرمی پر اتر آئی ہے اور دہلی کی بی جے پی سرکارخاموش تماشا ئی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور وزیر تعلیم آشیش سود کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج بچوں کو رول نمبر جاری نہیں کیے گئے تو عام آدمی پارٹی پیر کو دوپہر ایک بجے اے پی جے اسکول ، ساکیت پہنچ کر ہر حال میں بچوں کے رول نمبر حاصل کرے گی۔پرائیویٹ اسکولوں کی یہ غنڈہ گردی نہیں چلنے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکارکے لوگ پرائیویٹ اسکولوں کے ساتھ مل کر دبا ¶ کی سیاست کر رہے ہیں
No Comments: